• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پانامہ لیکس اپوزیشن کی شازش نہیں ،چیف جسٹس پاکستان کے تحت اعلیٰ سطح کا کمیشن بنایا جائے ، عمران خان

webmaster by webmaster
اپریل 8, 2016
in First Page
0

پانامہ لیکس اپوزیشن کی شازش نہیں ،چیف جسٹس پاکستان کے تحت اعلیٰ سطح کا کمیشن بنایا جائے ، عمران خان
20148215643اسلام آباد ما نیٹرننگ ڈیسک چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاناما لیکس پر چیف جسٹس پاکستان کے تحت اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن خود مختار نہ بنایا گیا تو سڑکوں پرآنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں پاناما لیکس کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس اپوزیشن کی سازش نہیں اس میں وہ

چیزیں نکلیں جنہیں چھپایا گیا تھا جب کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم کے بچوں کا ذکر آنے پر حکومت کو شوکت خانم پرالزام لگانا یاد آگیا حالانکہ پاناما لیکس میں شوکت خانم کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم واحد کینسر اسپتال ہے جہاں غریب علاج کراسکتا ہے اگر وہ بند ہوگیا تو کینسر کا علاج کہاں ہوگا اور اگرعوامی چندے سے بنا اسپتال غلط کام کرتا ہے تو پکڑنا حکومت کی ذمے داری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطا بق عمران خان نے کہا کہ الزام لگایا گیا کہ آف شور کمپنی میں اینڈومنٹ فنڈ لگایا گیا جب کہ شوکت خانم کا فنڈ 40 فیصد سمندر پار سے آتا ہے، منی لانڈرنگ کر کے شوکت خانم کے لیے پیسا نہیں لیا گیا، شوکت خانم کے سارے فنڈ اوپن ہیں، سب دیکھ سکتے ہیں، یہ کون سی سیاست ہے کہ نوازشریف کرسی بچانے کے لیے فلاحی ادارے کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پر 4 الزامات لگے جس کے جوابات دینے پڑیں گے لیکن (ن) لیگ نے جواب دینے کے بجائے شوکت خانم پر الزامات لگادیئے، پاناما لیکس عالمی مسئلہ ہے، نوازشریف اپنا نہیں بلکہ ملک کے بارے میں سوچیں اور خود کو احتساب کے لیے پیش کریں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر چیف جسٹس آف پاکستان کے تحت اعلیٰ سطح کا خود مختار کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن میں فرانزک ایکسپرٹ شامل کریں جب کہ عدالتی کمیشن مجھ سے تحقیقات کا آغاز کرے اور کمیشن شوکت خانم، بنی گالا اورمیرے دیگراثاثو ں کی تحقیقات کرے لیکن اگر کمیشن خود مختار نہ بنایا گیا تو ہمارے پاس سڑکوں پرآنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر 3 سال کے دوران اربوں روپے کا قرضہ چڑھا لیکن یہ موقع پاکستان کے لیے اہم موڑ بن سکتا ہے، ارکان کو وزیر اعظم کو کہنا چاہیے کہ آپ اپنے اثاثے ڈکلیئر کردیں جب کہ ہم ٹیکس کا نظام درست ،اثاثوں کا اعلان، نیب کودرست کرلیں توباعزت ملک بن سکتے ہیں۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مستند احتساب نہیں ہوگا تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے اور نیا کمیشن نہ بنا تو اس بار ڈی چوک نہیں بلکہ رائے ونڈ کا رخ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر منی لانڈرنگ ،ٹیکس چوری ،کرپشن ،غلط بیانی کے الزامات ہیں جب کہ یہ لوگ جھوٹ پر جھوٹ بول کر پھنستے جا رہے ہیں، غریب آدمی ڈیزل پر 98 فیصد ٹیکس دے اور آپ اپنے پیسے باہر رکھیں۔

Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ ای ڈی او ایجو کیشن پر لہراتا شکشتہ قو می پر چم

Next Post

لیہ ۔ ڈی ایس پی سعادت علی چوہان کا شور کوٹ تبادلہ ، پولیس لائن میں پُروقار الوداعی تقریب

Next Post

لیہ ۔ ڈی ایس پی سعادت علی چوہان کا شور کوٹ تبادلہ ، پولیس لائن میں پُروقار الوداعی تقریب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
First Page

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا

by webmaster
مئی 29, 2022
0

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180...

Read more
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

مئی 23, 2022
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

مئی 21, 2022
نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

فروری 3, 2022
اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

جنوری 31, 2022
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2022 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.