• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کروڑ لعل عیسن ۔ میاں نواز شریف نے حالات سے کوئی سبق نہیں سیکھا ، حالات انتہائی خراب مخدوش اورناگفتہ بہ ہیں ،میاں محمد اجمل قادری

webmaster by webmaster
فروری 28, 2016
in First Page
0

میاں نواز شریف نے حالات سے کوئی سبق نہیں سیکھا ، حالات انتہائی خراب مخدوش اورناگفتہ بہ ہیں ،میاں محمد اجمل قادری
22کروڑ لعل عیسن ( صبح پا کستان ) چوہدری اختر علی کی رہائش گاہ پر جمیعت علماء اسلام کے سرپرست اعلیٰمیاں محمد اجمل قادری نے ایک پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے لیکن انہوں نے حالات سے کوئی سبق نہیں سیکھا نندی پور پراجیکٹ ہو یا اورنج ٹرین منصوبہ یہ کرپشن کی نظر ہوچکے ہیں اگر وزیر اعظم قطر میں جاکر این ایل سی کا معاہدہ نہ کرتے تو بنک کرا پسی نہ ہوتی پاکستان کے حالات کمزور سیاسی حکومت کی وجہ سے انتہائی خراب مخدوش اورناگفتہ بہ ہیں انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی حکومت کے ساتھ تعلقات کیلئے جذباتیت کا فیصلہ سے ملک کیلئے سخت نقصان دہ ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادروں کو نچلی سطح پر اقتدارکی منتقلی نہ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے لگتاہے کہ نچلی سطح تک اقتدارکی منتقلی کیلئے صوبائی حکومتوں کو معطل کرنا پڑے گا مقامی حکومتوں کو اختیار دئے بغیر جمہوریت کی نفی ہے حکومت ہر معاملہ کو سلجھانے کی بجائے ا لجھانے کی طرف لگی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سوالات بھی تشنہ طلب ہیں سابق صدر جنرل پرویژ مشرف کے معاملہ میں سپریم کو رٹ کو مطمئن کیا جائے ایسے ایشوز سے کوئی مقصد پورانہیں ہوتا بلکہ وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے عدالتوں نے ہر دورمیں نظریہ ضرورت کے تحت اختیارات دئے ہیں اسی طرح مشرف کے کیس کو کمزور بنیادوں پر چلایاجارہاہے اگرکوئی کرپشن میں ملوث نہیں تو اسے کلین چٹ دی جانی چاہئے ، انہوں نے کہاکہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین روابط او رمذاکرات پر بہت جلد اسلام آباد میں علماء کا ایک نمائندہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں غورکیا جائیگا کہ ملکی سلامتی اورمفادات کے موافق ہے کہ نہیں،جس پر اپنا لائحہ عمل اختیارکیا جائے گا انہوں نے کہا 30مارچ کو لاہور شیرانولہ جامع مسجد خدام الدین میں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جمعیۃ علماء اسلام کے دونوں سربراہوں مولانا فضل الرحمان او رمولانا سمیع الحق کو دعوت دی جائے گی تاکہ علمامل بیٹھ کر ملکی مسائل کیلئے ایک متفقہ لا ئحہ عمل اختیا رکریں جمعیۃ علماء اسلام کی تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ ملک کی سلامتی کیلئے اپنا کردار اداکیا اور 31مارچ کو لاہور میں وفاق المدارس عربیہ کی طرف سے ایک کنونشن منعقدکیا جائیگا جس میں مدارس عربیہ کے بارے آئندہ کا لا ئحہ عمل تیا ر کیاجائے گا ،وفاق المدارس عربیہ کا کنونشن ملک کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے 1973کے آئین میں خواتین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا گیا ہے لیکن اسمبلی نے خواتین کیلئے خواتین تحفط بل پاس کیا ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے علماء کرام کی قیادت میں قوم کو متحد ہونا ہوگاوگرنہ حالات کسی صورت درست نہیں ہوسکتے پریس کا نفر نس میں شیخ الحدیث مو لا نا عبد المجید قا سمی ، مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا فداء الرحمان ، رانا محمد آصف ، چوہدری طارق حفیظ اوردیگر موجود تھے ۔

123
اپنے دورہ کروڑ کے مو قع پر جمیعت علماء اسلام کے سرپرست اعلیٰ میاں محمد اجمل قادرری نے میاں مشتاق لاہوری کے بھائی میاں اشفاق لاہوری کی قل خوانی میں بھی شر کت کی ۔ انہوں نے قل خوانی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا عارضی ٹھکانہ ہے آخرت کی زندگی ہمیشہ کی زندگی ہے ،جہاں صرف نیک اعمال ہی کام آئیں گے اانہوں نے کہا اللہ اور اس کے پیا رے رسول کے احکامات پر عمل کرنے والے ہی کا میاب ہیں ،رسم قل خوانی میں ایم این اے پیر صاحبزادہ فیض الحسن ،سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ،چوہدری اطہر مقبول،حافظ خلیل احمد، چوہدری عارف، عبد الوحید خان نیازی،حاجی مختار حسین ، ڈاکٹر احسان الٰہی، رانا محمد اشرف فوڈ انسپکٹر،رانا مصطفی بابو،امام بخش خان بزدار،چوہدری اخترعلی ،مولانا فداء الرحمن،چوہدری طاہر حفیظ ، چوہدری طارق حفیظ، میجر (ر) شاہد حفیظ، مولانا مفتی منیر ،محمد شفیع خان، مولانا عبد القادر و دیگر کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت ودرجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
رپورٹ ۔ ظاہر شاہ پریس رپورٹر کرور لعل عیسن

Tags: karor news
Previous Post

ریلوے اسٹیشن کوٹ سلطان بنیادی سہولیات سے عاری،کوارٹر کھنڈرات ،پینے کے پانی کا ایک نلکا

Next Post

چوک اعظم ۔ پرو فیسر مہر قیصر وسیم گرواہ کے والد مہر شیر محمد وفات پا گئے

Next Post

چوک اعظم ۔ پرو فیسر مہر قیصر وسیم گرواہ کے والد مہر شیر محمد وفات پا گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ
First Page

نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

by webmaster
فروری 3, 2022
0

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اور سیکیورٹی فورسز...

Read more
اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

جنوری 31, 2022
ملتان . جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا نیک کام ہم ہی کرینگے،یوسف گیلانی

یوسف رضا گیلانی نے بطور سینیٹ اپوزیشن لیڈراپنا استعفی پارٹی کو جمع کروا دیا

جنوری 31, 2022
کینیڈا کے وزیراعظم کی اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیرمقدم کرتا ہوں، عمران خان

کینیڈا کے وزیراعظم کی اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیرمقدم کرتا ہوں، عمران خان

جنوری 30, 2022
وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب ،امریکہ اور بھارت کو آئینہ دکھا دیا

پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلیے چینی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

جنوری 29, 2022
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2022 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.