• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ز ہرِ ہلاہل ……..عفت

webmaster by webmaster
فروری 6, 2016
in First Page, کالم
0
ز ہرِ ہلاہل ……..عفت
ز ہرِ ہلاہل
عفت
freedom-from-desire--contentانسان کا خمیر مادی خواہشات سے اٹھا ہے ۔اس کی گھٹی میں کئی خواہشات کے پیمانے بھر بھر کے انڈیلے گئے اس میں زندگی کی خواہش ،مال و دولت کی خواہش ،اولاد کی خواہش، عزت، شہرت،آرام و آسائشات کی طلب غرض ہر انسان کی خواہشات ہوتی ہیں جو اسے زندہ رکھتی ہیں ۔خواہشات کی موت اس کی موت ہوتی ہے ۔خواہشات ایک ایسا زہرِ ہلاہل ہیں جسے ہم ساری زندگی قند سمجھ کر پیتے رہتے ہیں ۔معاشرے میں انسانی طبقات کی تفریق ہی کسی معاشرے کی تقسیم کی اہم وجہ ہے ۔عجب ماجرا ہے کہ اپنے اپنے گریباں میں

جھانکیں تو ہم میں سے کوئی برہمن ہے تو کوئی شودر تو کوئی ڈھیڑ ،اور اسی بنیاد پہ دولت کی امارات کی اور سہولیات کی تقسیم نظر آتی ہے ۔مرشد نے کہا میرا جی چاہتا ہے کہ جھونپڑیوں میں رہنے والے بچوں کی تعلیم کا بندوبست ہو وہ بھی تعلیم حاصل کریں ۔اور میں یہ سن کر سوچ میں پڑ گئی کہ وہ کتنے سادہ ہیں تعلیم کی موجودہ صورتحال تو طالبعلم کو تعلیم سے بیزار کرتی نظر آتی ہے تعلیم اور ڈگریوں کی کثرت ۔اور تربیت کا فقدان اور پھر اس پہ نوکریوں کی قلت ،یہ ایسے اژدھرو کژدم ہیں کہ ان کا ڈسا پانی بھی نہ مانگے ۔میرے ذاتی خیال کے مطابق معاشرے کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے ہم اندر سے کھوکھلے ہو چکے ہیں ۔ یہ حالات دیکھ کر مجھے بے اختیار مولانا محمد حسین آزاد کا …انسان کسی حال میں خوش نہیں رہتا ..

یاد آتا ہے ۔پانچویں جماعت کے امتحان شروع ہو گئے۔حسبِ معمول حد درجہ ایمان داری دیکھنے میں آرہی جس اسکول نے جتنا گڑ ڈالا اس کے طالبعلموں کو اتنا ہی میٹھا دیا جا رہا ۔تفصیل میں نہیں جاؤگی کہ سمجھنے والے قیامت کی سمجھ رکھتے ہیں ۔

وہ سر جھکائے چارپائی کے کنارے سوچوں کے بھنور میں غوطہ زن ہے اس کے جھریوں بھرے چہرے پہ تفکرات کی جھریاں اس کی عمر میں اضافہ کر رہی ہیں ۔اس کی بیٹیوں کے بالوں میں محض اس وجہ سے چاندی اتر آئی کہ اس کے پاس ان کو دینے کے لیے جہیز کے نام پہ کچھ بھی نہیں ۔اس کا دوسرا المیہ اس کا جوان بیٹا تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود دو سال سے بے روز گاری کا عذاب جھیل رہا ہے ۔اس کی بیوی ٹی۔بی کی مریضہ ہے جس کی حالت سرکاری ہسپتال کی دوائیوں سے سنبھلنے کے بجائے بگڑتی جارہی ہے وہ پھولی سانسوں سے بڑ بڑاتی ہے کہ شاید اسپتال والے دوائیوں میں پانی ملا دیتے ہیں آرام ہی نہیں آرہا ۔
منہ اندھیرے فتو قصائی نے جانور ذبح کر کے گوشت ٹانگ دیا ہے اس کے خیال میں گدھوں کو گدھوں کا گوشت کھانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔محلے میں گلی کی نکڑ پہ کھڑا گوالا دودھ کے خالص ہونے پہ خدا کی قسمیں کھا رہا ہے ۔جب کہ صبح ہی اس نے پانی کے ساتھ ساتھ خشک کیمیکل پاوڈر بھی دودھ میں ملایا تھا ۔سرخ مرچوں میں پسی ہوئی اینٹیں ،کالی مرچوں میں پپیتے کے بیج ،ہر خالص چیز میں ملاوٹ ہمارا طرہء امتیاز بن گیا ہے ۔ بات ہو رہی تھی خواہشات کی تو میری بھی کچھ خواہشات ہیں میرا شدت سے دل کرتا کہ میں کسی دن سو کر اٹھوں تو مجھے کھلی کھڑکی سے گندی بدبو کے بھبھکوں کے بجائے مہکتے پھولوں اور ہنستے مسکراتے لوگ دکھائی دیں نہ کہ پریشان حال لوگ۔بچے بے خوف اسکول جاتے اٹھکیلیاں کرتے ہوئے نظر آئیں ۔ہوا فضا آلودگی سے پاک ہو ہر شخص محبِ وطن اور اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیتا نظر آئے۔عوام کے نمائندے عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش ہوں ۔غربت کا نام و نشان نہ ہو ہر بندہ خوشحال ہو ،تعلیم کے ساتھ ساتھ تہذیب بھی اور تربیت بھی ہو۔میرے باصلاحیت نوجوان اپنی ساری محنت اور جدوجہد سے ملک کو ترقی کی طرف گامزن کر رہے ہوں ۔رشوت ،چور بازاری،سفارش اور جرائم کا قلعہ قمع ہو جائے۔لاقانونیت ختم ہو اور عدل و انصاف کا دور دورہ ہو ۔یہ سب خواہشات ہیں اگرچہ سراب ہیں مگر میرے دل میں پنپنے والے خواب ہیں جو مجھے پر امید رکھتے ہیں کہ کبھی ایسا سویرا ضرور ہو گا ۔
12065843_123661291328413_3400354386848949861_n
عفت
Tags: urdu column by iffat
Previous Post

جنرل راحیل کو ’بااختیار جوائنٹ چیفس آف سٹاف‘ بنایا جائے: اکرام سہگل

Next Post

لد ھا نہ ۔ سیوریج کے گندے پانی میں ڈیڑھ سالہ بچی گر کر جاں بحق

Next Post

لد ھا نہ ۔ سیوریج کے گندے پانی میں ڈیڑھ سالہ بچی گر کر جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
First Page

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا

by webmaster
مئی 29, 2022
0

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180...

Read more
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

مئی 23, 2022
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

مئی 21, 2022
نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

فروری 3, 2022
اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

جنوری 31, 2022
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2022 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.