• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

جنرل راحیل کو ’بااختیار جوائنٹ چیفس آف سٹاف‘ بنایا جائے: اکرام سہگل

webmaster by webmaster
فروری 6, 2016
in First Page
0

جنرل راحیل کو ’بااختیار جوائنٹ چیفس آف سٹاف‘ بنایا جائے: اکرام سہگل

RaheelSharif_1666950fواشنگٹن. معروف دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے پیش نظر، بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو ان کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد، بااختیار جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے عہدے پر تعینات کیا جائے۔

اکرام سہگل نے یہ بات ’وائس آف امریکہ‘ اردو سروس کے ٹیلی ویژن شو، ’کیفے ڈی سی‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ’’پاکستان میں ایک عجیب بات یہ ہے کہ چیفس آف سٹاف کا عہدہ سب سے بڑا ہونے کے باوجود، اسے اہمیت نہیں دی جاتی، جب کہ تینوں سروسز کے سربراہ اس کے ماتحت ہوتے ہیں‘‘۔

بقول اُن کے، ’’اب جب کہ پاکستان کے پاس جوہری اثاثے ہیں اور ان کے لیے ایک خصوصی فورس بھی تشکیل دی گئی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ چیفس آف سٹاف کے عہدے کو فعال اور طاقت ور بنایا جائے۔ اور اگر جنرل راحیل شریف کا ملکی تقاضوں اور ضروریات کے پیش نظر فوج میں رہنا ضروری ہے تو یہ عہدہ انہیں دے دیا جائے۔ یہ ایک لحاظ سے انہیں اگلے عہدے پر ترقی دینے کے مترادف ہوگا اور وہ تین سال تک مؤثر طور پر اپنا کردار ادا کر سکیں گے‘‘۔

شو کے میزبان، فیض رحمٰن کے اس سوال کے جواب میں کہ جنرل راحیل شریف کو اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے کے 11 مہینے پہلے ایک ایسے موقع پر توسیع قبول نہ کرنے کا اعلان کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی جب وزیر اعظم بھی ملک سے باہر تھے، اکرام سہگل نے کہا کہ اصل میں، جنرل مشرف کی جانب سے انہیں توسیع دیے جانے کا مطالبہ سامنے آنے اور پھر اس معاملے میں دوسرے افراد کے کود پڑنے کے بعد، صورت حال متنازع ہوگئی تھی۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ، ’’چونکہ راحیل شریف اس سال کے اختتام تک اپنے ضرب عضب کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے خواہش مند ہیں، اس لیے انہیں یہ اعلان کرنا پڑا۔ وہ اس تنازع کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے اور اپنی پوری توجہ اپنا مشن مکمل کرنے پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ راحیل شریف کی جانب سے توسیع نہ لینے کی ’’ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ماضی میں جس فوجی سربراہ کو بھی توسیع دی گئی اس نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جس سے فوج کی بدنامی ہوئی‘‘۔

دفاعی تجزیہ کار نے کہا کہ واضح رہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع غیر قانونی ہے، کیونکہ توسیع صرف ایک سال کی ہوتی ہے۔ بقول اُن کے، کسی کو تین سال کی توسیع دینا اصل میں اس کی اپنے عہدے پر دوبارہ تعیناتی کرنا ہے۔

پاکستان میں امن و امان کی صورت حال اور خطے میں دہشت گردی کے خطرے کو سامنے رکھتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ایک تجویز یہ بھی ہوسکتی ہے کہ جی ایچ کیو میں رینجرز، ایف سی، اے ایس ایف، ڈیفنس سکیورٹی فورس اور اسی طرح کی تمام فورسز کا ایک ڈاریکٹوریٹ اور اس میں نیوکلیئر اثاثوں کے لیے قائم خصوصی فورس کے اشتراک سے ہوم لینڈ سکیورٹی کا ایک ادارہ قائم کردیا جائے اور اس کا سربراہ ایک فور اسٹار جنرل مقرر کردیا جائے۔ اور، اگر یہ عہدہ جنرل راحیل شریف کو دے دیا جائے تو وہ دہشت گردی کے خلاف اپنے عزم اور صلاحیتوں کو زیادہ بہتر طور پر بروئے کار لا سکیں گے۔
with thanks ,
http://www.urduvoa.com/content/cafe-dc-ikram-sehgal

Tags: National News
Previous Post

ملتان ۔ کشمیر ہماری شہہ رگ حیات ہے ،حاجی فضل حسین خان

Next Post

ز ہرِ ہلاہل ........عفت

Next Post
ز ہرِ ہلاہل ……..عفت

ز ہرِ ہلاہل ........عفت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

پی ڈی ایم  کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
First Page

پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

by webmaster
مئی 12, 2023
0

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو...

Read more
قوم ملک کو ہرسال اوپر جاتا دیکھے گی، وزیراعظم عمران خان

عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور

مئی 12, 2023
ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

مئی 12, 2023
توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

مئی 12, 2023
پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

مئی 4, 2023
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.