لیہ(صبح پا کستان )صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجاز احمد اچلانہ نے چک نمبر 172ٹی ڈی اے میں پیر سید مہتاب شاہ گیلانی کے عرس مبارک کی دعائیہ اجتماع میں شرکت کی ۔اختتامی اجتماع سے پیر سید سراج گیلانی آف کوٹ شریف نے دعا کرائی اور علمائے کرام نے تقاریر کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ کے علاوہ عرس مبارک میں سید ثقلین شاہ بخاری ایم این اے،سید محمد علی رضاگیلانی ،مہر سعید اچلانہ ،مہر ریاض میلوانہ ،مہر عمران اچلانہ، حاجی اعجاز احمد کھرل کے علاوہ معززین علاقہ و عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہراعجاز احمد اچلانہ کروڑ لعل عیسن اولکھ ہاوس پہنچے اور نومنتخب چیئر مین ضلع کونسل لیہ عمر علی اولکھ کو مبارک باد دی۔اس موقع پر صوبائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ ،سابق صوبائی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع لیہ ملک احمد علی اولکھ،سینیٹرظفر اللہ خان ڈھانڈلا،چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،وائس چیئر مین مہر نور محبوب میلوانہ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس موقع پر کونسلرملک عثمان اولکھ، معز زین علاقہ ممبران ضلع کونسل و مسلم لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجودتھے