چوک اعظم( صبح پا کستان) لیہ شوگر ملزکچے کے کاشت کاروں کے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر ہی ہے ۔پانی میں روز بروز اضافہ سے راستے ختم ہوتے جا رہے ہیں ۔ہفتہ ہفتہ ریڑھیاں اور ٹرالیاں کھڑی رہتی ہیں ۔سفارشیوں کو نوازنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔کاشت کاروں کا احتجاج ۔تفصیل کے مطابق کاشت کاروں و سماجی راہنماؤں اختر حسین سواگ،عبدالرحمان مانی ،محمد واصف رِند،ملک سعید جوتہ سید غضنفر شاہ،ذیشان حیدر شاہ،اور ذکاء اللہ قریشی نے لیہ شوگر ملز کی انتطامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ انتظامیہ کچے کے غریب کاشت کاروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر ہی ہے اور سفارشیوں کو نواز رہی ہے ۔10/10دن کاشت کاروں کی ریڑھیاں اور ٹرالیاں کھڑی رہتی ہیں انہوں نے کہا کہ دریائے سند ھ میں پانی کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس سے راستے ختم ہوتے جا رہے ہیں ایک ما ہ تک راستے مکمل بند ہو جائیں گے اور کاشت کاروں کے گنا کھیتوں میں کھڑا رہ جائے گا اور وہ سیلاب کی نظر ہو جائے گا ،انہوں نے کہا کہ ملز انتظامیہ کا یہ سلوک گنے کے کاشت کارو ں کا معاشی قتل ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچے کے گنے کے کاشت کاروں کا اربوں روپے کا نقصان ہونے سے بچایا جائے ۔