لیہ(صبح پا کستان)عالمی اتحاد اھل السنۃ والجماعۃ کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن نے ریاض آباد لیہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی اشاعت کرنے والے عناصر کو کڑی سزا دی جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تمام اھل اسلام کے دینی وملی جذبات کی ترجمانی کرکے عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیا ہے .انہوں نے کہا آپریشن ردالفساد کسی خاص طبقے کے خلاف نہیں بلکہ ملک دشمن سوچ کے خلاف ہے . انہوں نے کہا کہ سکول کالج کی طالبات کے لیے حجاب کے اضافی نمبر مشرقی تہذیب اور پاکستانی کلچر کا عکاس ہے. انہوں نے چوک اعظم کی جامع مسجد عائشہ صدیقہ کا افتتاح کیا . اس موقع پر مولانا محمد اسحاق، مولانا محمد عبدالحکیم ، مولانا محمد کلیم اللہ حنفی اور عبدالروف نفیسی بھی شریک تھے