ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سیکرٹری جنرل کے خلاف نااہلی ریفرنس مسترد کئے جانے سمیت پانامہ لیکس میں بھی انصاف کی بالادستی حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلہ سے ان پر لگنے والے الزمات سے پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت حکمرانوں کے لیے نوشتہ دیوار ہے ان خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم راجن پوربیرسٹر علی رضا خان دریشک ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب نے سردار احمد علی خان دریشک ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کے ہمراہ دریشک ہاؤس ڈیرہ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں حق میں فیصلے آنا شروع ہوگئے ہیں جو حکومت کے زوال کا سبب بنے گے پانامہ لیکس میں دھنسے حکمرانوں کو منہ چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی آنے والے عام انتخابات میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح ڈیرہ اور راجن پور میں کلین سوئپ کرے گی مسائل سے روگردارنی کرکے اپر پنجاب پر وسائل نچھاور کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے ڈیرہ اور راجن پور کے مظلوم و محکوم عوام اٹھ کرے ہوں اور پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اپنی جدو جہد کو حقیقت کا رنگ دیں انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں چلنے والی تبدیلی کی لہر سے خائف حکمرانوں نے تحریک انصاف کی قیادت و رہنماوں کی کردار کشی کرکے اپنے آپ کو ننگا کر لیا