جمن شاہ(صبح پا کستان)مجھے صدارتی ایوارڈ نہیں بلکہ محروم سرائیکی قوم کو علیحدہ صوبہ چاہیے ، حکمران سرائیکی خطے کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لئے علیحدہ صوبے کے قیام کا اعلان کریں یہ بات نامور سرائیکی صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر شاکر شجا ع آبادی نے جمن شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کہنا تھا کہ سرائیکی خطہ ہر لحاظ سے پسماندہ ضرورہے مگر صلاحیتوں کے حوالے سے پوری دنیا میں اپنا نام منوا چکا ہے، انہوں نے کہاکہ یہاں کے سیاستدان اگر مخلص ہوتے تو آج سرائیکی ترقی یافتہ قوم ہوتی ۔ شاکر شجا ع آبادی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی آواز بننے کے لئے شاعری کا سہارا لیا جس میں کافی حدتک شعور پیدا کرنے میں کامیاب ہو ا، صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر نے کہا کہ میرے ساتھ حکمرانوں کے تمام دعوے جھوٹ کے پلند ہ ثابت ہو ئے، سرائیکی شعرا کے لئے حکومت خصوصی فنڈز کا اعلان اور سرائیکی ادب کی ترویج کے لئے ادارے قائم کئے جائیں