ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد یثرب نے کوٹلہ دیوان وارڈ نمبر 13، کالج روڈ علی پور میں سیوریج کے ناقص انتظامات ، بنوں مارکیٹ روجھان میں تجاوزات ، ناقص صفائی ، کوٹ سلطان میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ کے فنکشنل نہ ہونے اور ٹی ایم اے ٹرائیبل ایریا ڈیرہ غازیخان کے ملازمین کے مسائل پر ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران سے دو روز کے اندر کارروائی کر کے رپورٹ طلب کر لی ہے . انہوں نے یہ احکامات مختلف اخبارات میں شائع مسائل کی نشاندہی پر جاری کیے . یہ بات ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی طرف سے جاری مراسلہ میں کہی گئی ہے .