لیہ (صبح پا کستان)ڈپٹی ڈسٹرکٹ صحت آفیسر چوبارہ ڈاکٹر طاہر افتخار نے انسداد ملاوٹ مہم کے تحت اڈا جمال چھپری کے مختلف علاقوں میں کریانہ ،سپرسٹور،ہوٹلزاور بیکریوں کا اچانک معائنہ کیا۔دوران معائنہ عبدالرحمان سویٹ اینڈ بیکرز پر غیر معیار ی اشیاے خورد نوش و صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ۔جس پر ڈی ڈی او ایچ نے مضر صحت اشیاکو موقع پر تلف کروادیا۔جبکہ دیگر اشیاکے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کے لیے لیبارٹر ی بجھوائے گئے۔