معصوم شہر یو ں کی ہلا کت کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کرے گی ۔صوبا ئی وزیر خوراک بلال یٰسین
لیہ (صبح پا کستان) صوبا ئی وزیر خوراک بلال یٰسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لیہ میں زہریلی مٹھا ئی سے معصوم شہر یو ں کی ہلا کت کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کے لئے چیف منسٹر انسپکشن ٹیم با ضابطہ انکوائری کر نے کی ہدایا ت جا ری کر دی ہیں جبکہ اس سنگین انسانی المیہ کی میڈیکل سے متعلقہ معاملا ت کی چھان بین کے لئے چاررکنی میڈیکل بو رڈ کو حقائق کے تعین کے لئے فرائض سونپے گئے ہیں اور تمام متا ثرہ مریضوں کی صحت یابی تک حکو مت پنجا ب کے متعلقہ افسران ما نیٹرنگ و نگرانی کر تے رہیں گے ۔ یہ با ت انہو ں نے چک نمبر105ایم ایل میں مو با ئل میڈیکل ہسپتا ل کے معائنہ کے موقع پر میڈیا نما ئندگا ن سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔ اس موقع پر سابق صوبا ئی وزیر و ضلعی صدر پا کستا ن مسلم لیگ ن ضلع لیہ ملک احمد علی اولکھ بھی مو جو د تھے ۔ صوبا ئی وزیر خوراک نے بتا یا کہ زہریلی مٹھائی سے متا ثرہ 19مریضوں کو جنا ح ہسپتا ل لا ہو ر میں طبی سہو لیا ت کی فراہمی کا عمل جا ری ہے جنہیں فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد چانڈیہ کی نگرانی میں لا ہور شفٹ کر دیا گیا تھا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ تمام مریضوں کی صحت یا بی تک ان کے علا ج معالجہ کی نگرانی کے لئے متعلقہ ٹیمیں خد ما ت سرانجا م دیتی رہیں گی اور مصیبت کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھو ڑ ا جا ئے گا انہو ں نے مزید کہا کہ حکو مت پنجا ب نے گھر کی دہلیز پر ہی طبی سہو لیات و کلینکل ٹیسٹوں کی سہو لیا ت کے لئے موبا ئل طبی ہسپتا ل چک میں کام کر رہا ہے جہاں گزشتہ دو روز میں 273مریضوں کا علا ج معالجہ کیا گیا اور زہریلی دوائی سے متا ثرہ مریضوں کے کلینکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ اس موقع پر انہو ں نے جا ن بحق ہو نے والے دو افراد کے لواحقین میں پا نچ پا نچ لا کھ روپے ما لیت کے چیک بھی تقسیم کیے ۔