پنجاب حکومت نے گذشتہ چھ سالوں سے ترقیاتی تعلیمی بجٹ جاری نہیں کیا ۔ سید نیاز احمد گیلانی
لیہ(صبح پا کستان) صوبائی حکومت نے گذشتہ چھ سالوں سے لیہ کے لئے ترقیاتی تعلیمی بجٹ جاری نہیں کیا۔تاخیر سے ملنے والے فنڈز بھی محکمہ خرچ نہیں کرپاتا بجٹ کا بیشتر حصہ لاہور واپس ہوجاتا ہے پنجاب میں تعلیم سے مرحوم بچوں کی تعداد 1کروڑ 14لاکھ ہے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے اعدادو شمار کے مطابق پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بچے سائنس اور ریاضی کے مضامین میں کمزور ہیں اس سال ضلع کے لئے تعلیم کا کل بجٹ 4309.366ملین روپے ہے جس میں نان سیلری بجٹ 4228.761ملین روپے ہے تعلیمی ترقیاتی بجٹ بڑھانے کا مطالطبہ، یہ باتیں گذشتہ روز سماجی تنظیم الف اعلان کے ریجینل کورآرڈینیٹر سید نیاز احمد گیلانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی الف اعلان کے ریجینل کوآرڈینیٹر سید نیاز احمد شاہ گیلانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے گزرنے والے چھ سالوں سے ضلع لیہ کے لئے کوئی تعلیمی بجٹ جاری نہیں کیا اگر کہیں سکولوں کی اپ گریڈیشن کی بھی گئی ہے تو اس کیلئے ممبران اسمبلی نے اپنے ترقیاتی بجٹ میں سے فنڈز مہیا کئے ہیں اور ان میں سے اکثر سکول اس لیئے فعال نہیں ہوسکے کیونکہ ان سکولوں کے لئے ابھی تک اساتذہ اور دیگر سٹاف کی منظوری نہیں دی گئی جبکہ محکمہ تعلیم اپنے ذرائع سے ہی سٹاف مہیا کرکے ان سکولوں کو چلانے کی کوشش کررہا ہے انہوں نے کہا کہ سکولوں دیئے جانیوالا نان سیلری بجٹ بھی اقساط میں جاری کیا جاتا ہے اور سلسلہ میں فنڈ کی پہلی قسط جنوری کے ماہ میں وصول ہوئی ہے تاخیر سے ملنے والے فنڈ کو حکام تعلیم اور سکول انتظامیہ خرچ ہی نہیں کرپاتی اس لئے ان فنڈز کی چوتھی قسط کی رقوم استعمال ہی نہیں کی جاسکتی جو محکمہ خزانہ لاہور کے پاس واپس چلی جاتی ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی ترقیاتی بجٹ اور این ایس بی بجٹ فوری طور پر اور بروقت جاری کیا جائے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 1کروڑ 14لاکھ ہے جبکہ تعلیمی معیار کا حال بھی بہتر نہیں پانچویں جماعت کے 30فیصد طلباء اردو کے دوسری جماعت کی کتاب بھی روانی نہیں پڑھ سکتے پنجاب ایگزامینیشن کے اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بچے ریاضی اور سائنس کے مضامین میں انتہائی کمزور ہیں اس سلسلہ میں الف اعلان نے ایک مہم بھی چلا رکھی ہے جس میں عوام ارباب اختیار اور وزیر خزانہ کو خطوط لکھ رہی ہے کہ تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا جائے سید نیاز احمد گیلانی نے کہا کہ اس سلسلہ میں ذرائع ابلاغ بھی اپنا کردار ادا کرے تاکہ ہمارے ضلع کے بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہوسکیں۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر