بریکنگ نیوز
لیہ ۔ راہزنی کے واقعہ میں زخمی ہو نے والے محکمہ ہاؤسنگ کے سب انجینئر ملک محمد امجد انتقال کر گئے
لیہ( صبح پا کستان) راہزنی کے واقعہ میں زخمی ہو نے والے محکمہ ہاؤسنگ کا سب انجینئر ملک محمد امجد آج رات دس بجے انتقال کر گئے ۔ تفصیل کے مطا بق گذشتہ شام ہا ءو سنگ کا لو نی نمبر 2 کے رہائشی محمد امجد سب انجینئر اور ساتھی ورائتی کلاتھ ہاؤس کے مالک ناصر احمد سیر کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور رقم ،موبائل چھین لیا مزاحمت پر محمد امجد پر گولی چلا دی جس سے وہ زخمی ہو گئے تھَ جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔جہاں ان کی حا لت تسلی بخش بتا ئی جا رہی تھی لیکن آج رات دس بجے کے قریب اچا نک ان کی حالت بگڑ گئی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے ۔
عوامی سیاسی اور سما جی حلقوں نے راہزنی کے اس بہیما نہ واقعہ میں ملک امجد کی ہلا کت کے سنگین واقعہ کی پھر پور مذ مت کرتے ہو ءے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور شہر یوں کو تحفظ فراہم کءے جا نے کا مطا لبہ کیا ہے