• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

گورنمنٹ ڈگری کالج چوک اعظم کی سالانہ تقریب ، تحریر ۔۔۔ محمد عمر شاکر

webmaster by webmaster
مارچ 16, 2017
in کالم
0
گورنمنٹ ڈگری کالج چوک اعظم کی سالانہ تقریب ،  تحریر ۔۔۔ محمد عمر شاکر

گورنمنٹ ڈگری کالج چوک اعظم کی سالانہ تقریب
پوسٹ گریجویٹ کلاسز کے اجراء کا پھر وعدہ کر دیا گیا
تحریر ۔۔۔ محمد عمر شاکر

تعلیم کیساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیاں طلبہ کی مخفی صلاحیتوں کو نکھارنے کا اہم ذریعہ ہیں تعلیمی اداروں کے سر براہان کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں تواتر کیساتھ کا اہتمام کریں ہم نصابی سر گرمیوں میں حصہ لینے والے طلبہ میں خود اعتمادی میں زیادہ ہوتے ہیں اور وہ نہ صرف تعلیمی بلکہ عملی زندگی میں بھی احسن انداز میں اپنا مافی الضمیر بیان کر سکتے ہیں غیرنصابی سر گرمیوں سے انکی فکری سوچ معاشرتی میل جول کابھی خاطر خواہ انتظام ہو جاتا ہے گورنمنٹ ڈگری کالج چوک اعظم میں امسال گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چوک اعظم میں کھیلوں کی د س روزہ تقریبات کے انعامات کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزلیہ ڈاکٹر پروفیسر ملک خادم حسین نے کی مہمانِ خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ سردار قیصر عباس خان مگسی تھے ۔جبکہ چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض گرواں ،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری منیر وڑائچ ،جنرل کونسلرز ملک ارسلا ن تھہیم،چوہدری خلیل احمد ،مہر عارف سندھڑ،حاجی ظفر علوی سابق پرنسپل خورشید درانی ،پرنسپل گورنمٹ کالج لیہ مہر اختر وہاب ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظفر گڑھ پورفیسر چوہدری بشیر احمد ،اسسٹنٹ ڈاریکٹر کالجز پروفیسر ساجد رونگھا مہمانانِ اعزاز تھے ۔نظامت کے فرائض پروفیسرمہر قیصر وسیم گرواں اور شوکت علی شاکر تھے ۔تقریب کو پروفیسر مشتاق زاہد مہر قیصر وسیم گرواں پروفیسر ملک یٰسین اعوان ،پروفیسر عبدالرؤف گجر اور دیگر نے آرگنائز کیا تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری قیصر عبا س خان مگسی نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نہ صرف طلباء کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنیکا موقع ملتا ہے بلکہ اس سے منفی سرگرمیوں کا خاتمہ بھی ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ طلباء ہی سے ملک و قوم کی ترقی کی امیدیں جڑی ہوئی ہیں اور طلبہ پہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ وقت کا ضیاع کیے بغیر دن رات ایک کرکے تعلیم پہ توجہ دیں اور ملک اور قوم کی وابستہ امیدوں کو پورا کریں ،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ترجیحی بنیادوں پر تعلیم کے فروغ کے لیے دن رات کوشاں ہے اور تعلیمی اداروں میں سہولتوں کی فراہمی کیلیے بلا امتیاز بھاری فنڈز خرچ کرر ہی ہے۔انہوں نے پرنسپل کالج پروفیسر شکیل قریشی کی جانب سے پیش کیے گئے سپاس نامے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالج کو پوسٹ گریجو ایٹ کا درجہ دینے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کا وقت لیا ہوا ہے گزشتہ دو سالوں سے ایم پی اے قیصر خان مگسی سالانہ تقریبات میں کالج ہذا میں پوسٹ گریجویٹ کلاسز کے اجراء کاوعدہ کر رہے ہیں شائد امسال یہ وعدہ ایفا ہو جائے کالج کی بس کے لیے سٹاف کی بھرتی کا اشتہار شائع ہو چکاہے۔انہوں نے چوک اعظم کے بوائز اور گرلز کالجز کو بی ایس پروگرام میں شامل کروانے کی بھی پوری یقین دہانی کرائی سردار قیصر خان مگسی نے کلاسز کے فرنیچر کے لیے ذاتی طور پر 1500کرسیوں کی فراہمی اور سپورٹس کے سامان کے لیے 5لاکھ روپے فنڈز کا اعلان کیا ۔انہوں نے رقبہ کی توسیع کے حوالے سے کہاکہ اس کے لیے بھی قانونی پیچیدگیوں کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لیہ ڈاکٹر پروفیسر خادم حسین ملک پرنسپل پروفیسر شکیل قریشی نے اپنے اپنے خطا ب میں کہاکہ کھیلیں نہ صرف بچوں کو صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہیں بلکہ ان کے تعلیمی سفرمیں بھی ممدو معاون ثابت ہوتی ہیں اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض گرواں نے سپورٹس کے لیے 50ہزار روپے ،سابق چیئرمین چوہدری منیر وڑائچ نے 10ہزار روپے اوجنرل کونسلر چوہدری خلیل احمد نے 20ہزار روپے فنڈز کا اعلان کیا یوتھ کونسلر ملک ارسلان تھہیم نے نوجوانوں کے لئے تفریحی سرگرمیوں کیساتھ ان ڈور گیمز کا اعلان کیا تقریب میں سالانہ امتحانات میں پوزیشنز لینے والے ،کھیلوں کے مقابلوں میں پوزیشن ہولڈرز ،اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے سٹاف ،انتظامیہ اور مہمانان میں ایوارڈز ،اور انعامات تقسیم کیے گئے ۔تقریب میں کالج کے طلباء عرفان چھینہ،محمد منیر ،وقار احمد ،محمد شفیق ڈلوشوکت علی شاکر ،اور نامور گلوکار غلام یٰسین غلام نے اردو اور سرائیکی گانے پیش کیے ۔پروفیسر الیاس کاہلوں اور دیگر طلباء نے شاعری پیش کی ۔دس روزہ سپورٹس گالا میں کبڈی ،فُٹ بال،کرکٹ،دوڑ،پلو ،رسہ کشی سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے ۔تقریب والے دن رسہ کشی کے مقابلے میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ قیصر عباس خان مگسی اور دیگر سیاست دانوں پر مشتمل ٹیم اور سٹاف کالج کی ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوا جسے قیصر خان مگسی کی ٹیم نے جیت لیا پروگرام کے اختتام پر کالج انتظامیہ کی جانب سے شرکاء کے لئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

Tags: column by umer shakir
Previous Post

دلدل ۔۔۔ تحریر، عفت بھٹی

Next Post

لیہ ۔ فوجی عدالتیں دو سال میں بہتر نتائج نہیں دے سکیں ، مذہبی جماعتیں سیکولرزم نظریہ کے خلاف متحد ہو جائیں ، قانون سازی برابری کی بنیاد پر ہونا چاہیے، سینٹر حافظ حمداللہ کی پریس کانفرنس ، پریس کانفرنس میں ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو آئی قاری منور حسین، حافظ حسین احمد مدنی، چیئر مین یوسی سرشتہ تھل مہر ریاض میلوانہ، وائس چیئر مین مہر سعید اچلانہ بھی موجود تھے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد
First Page

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد

by webmaster
فروری 18, 2021
0

 اسلام آباد: ریٹرننگ آفیسر نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں...

Read more
پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

فروری 13, 2021
سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

فروری 12, 2021
مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

جنوری 16, 2021
تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

جنوری 15, 2021
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2021 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.