• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام ،روشن پاکستان …. تحریر :نثاراحمد خان

webmaster by webmaster
مارچ 15, 2017
in کالم
0
خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام ،روشن پاکستان  …. تحریر :نثاراحمد خان
خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام ،روشن پاکستان
تحریر :نثاراحمد خان

کسی بھی قوم کی ترقی کا بنیادی زینہ علم ہے ۔تعلیم کی ترویج اور علم کاحصول ترقی کے لیے لازم و ملزوم ہیں چنانچہ یہ برملا کہا جا سکتا ہے کہ تیز رفتار ترقی کے ہدف کا حصول فروغ تعلیم سے ہی ممکن ہے ملک وقوم کو درپیش غربت ، بے روزگاری اور جہالت جیسے چیلنجز سے نمٹنے کا واحد ذریعہ تعلیم ہی ہے۔ تعلیم کی اسی ہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وطن عزیر میں بھی ہنگامی بنیادوں پر تعلیم میں بھر پور توجہ دی جارہی ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے میں شعبہ تعلیم کو پائیدار بنیادوں پر استوارکرنے کیلئے ٹھوس پالیسی اپنائی ہے۔طلبہ کو تما م ترتعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے تعلیمی شعبے میں انقلابی اصلاحات کے جامع پروگرام پر عملدرآمدکیا جارہا ہے اور تعلیمی شعبے کی ترقی اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں جن میں دانش سکولز کا قیام کر کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے غریب گھرانوں کے بچوں کو تعلیم دینے کا منصوبہ، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ سے طلباء و طالبات کو اربوں روپے کے تعلیمی وظائف کا اجراء ، پنجاب ایجوکیشن ، فروغ تعلیم کے لیے لاہور میں ملک کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد پراجیکٹ نالج پارک کے قیام کا منصوبہ ،پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات میں نقد انعامات کی تقسیم و بیرون ملک مطالعاتی دورے، لیپ ٹاپ کی میرٹ پر تقسیم اور دیگر انقلابی اقدامات فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
طالب علموں کے لیے یہ انتہائی خوش قسمت، و خوش آ ئنداقدام ہے کہ حکومت پنجاب نے ہمہ قسمی تعلیم کے حصول کے لیے ہر سیکٹر میں ایسے رفاہی معاشی فلاحی پیکجز دیے ہیں جن سے معاشرے کے ایسے طبقات جو کبھی خواب میں بھی نہیں سوچ سکتے تھے کہ ہمارے گھرانے کی بیٹی یا بیٹا اعلی تعلیم حاصل کرسکتا ہے ایسا صرف اور صرف صوبہ پنجاب کے انتھک فکر مند محنتی خادم پنجاب محمد شہباز شریف کا مرہون منت ہے جنہوں نے مفت درسی کتب ،فیس سکالر شپ و فیسوں کی واپسی ،اعلی تعلیمی مراکز کی سیٹوں میں اضافہ ،بلاامتیاز وتفریق مالی کفالت کے لیے خدمت کارڈ ایسے پروگرام کا اجراء کرکے طالب علموں کو اپنی چھپی ہوئی صلاحتیں منوانے کا موقع فراہم کیا ہے اور والدین کے لیے معاشی بوجھ کو کم سے کم کیا ہے۔یکساں نصاب کے ذریعے شفاف امتحانی سسٹم کے تحت خالصتاً میرٹ کے تحت طالب علم حصول علم کی جانب روبہ عمل ہوکر اپنی منزل پارہے ہیں جو آئندہ ملک کی باگ ڈور سنبھالتے ہوئے زندگی کے تمام شعبوں میں خدمات سرانجام دیں گے۔
ترقی پسندلیڈر شپ کی پہلی ترجیح شعبہ تعلیم کا احیاء ہے اور اس پر فوکس کرنا ہوتا ہے اور جب علم کی شمع روشن ہوتی ہے تو ترقی کے درخود بخود وا ہونا شروع ہوجاتے ہیں پاکستان اگرچہ شرخ خواندگی میں ابھی اس مقام تک نہیں پہنچ سکاجسے تسلی بخش کہا جاسکے۔تاہم وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اس سلسلہ میں اپنی سی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں اور ہمت نہیں ہار رہے اس کوشش کے نتیجہ میں واضح تبدیلیاں دیکھنے کو ملتی ہیں کہ مزدور اپنے بچوں کو کام پر بھیجنے کی بجائے سکول داخل کروا رہے ہیں اینٹوں کے بھٹہ جات پر شاید ہی کوئی قسمت کا مارا بچہ کام کر رہا ہو۔چائلڈلیبر ایکٹ کے خوف سے بھٹہ مالکان اور والدین بچوں سے مزدوری نہیں لے رہے اور وزیر اعلی کی طرف سے مفت تعلیمی پیکج اور ماہوار وظیفہ کے وجہ سے بھٹہ مزدور کے بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہونے کے لیے سکول پہنچ رہے ہیں ۔اسی طرح پسماندہ اضلاع میں غریب والدین کے لیے دانش سکول قائم کیے گئے ہیں جہاں وہ اپنے غریب بچوں کو بہترین ماحول میں اعلی تعلیم حاصل کرتا ہوا دیکھ سکتے ہیں ۔وزیر اعلی کی طرف سے جاری کوششوں میں ایک بہترین کوشش طلبہ خصوصاًطالبات کو مفت تعلیم کے ساتھ دیگر ضرویات کے لیے خدمت کارڈ کا اجراء ہے ۔آج صوبہ بھر کے 16 پسماندہ اضلاع میں اس بنیادی سہولت کا بیک وقت اجراء کیا جارہاہے جس میں ضلع لیہ بھی شامل ہے۔حکومت پنجاب نے اس سلسلہ میں امسال 6ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے جس سے 4لاکھ 60ہزار سے زائد طلبہ مستفید ہوں گے۔خدمت کارڈ 80فی صد سے زائد حاضری کے حامل طلبہ کو جاری کیا جائے گااور فی طالبعلم کو ایک ہزار روپے ماہوار دیے جائیں گے ۔طلبہ اس کارڈ کے ذریعہ ہر تین ماہ بعد اے ٹی ایم مشین سے اپنا وظیفہ حاصل کرسکیں گے۔یقینایہ ایک ایسا احسن اقدام ہے جس سے نہ صرف تعلیمی و دیگر اخراجات میں معاونت ملے گی بلکہ طلبہ اور والدین کو اس ضمن میں لاحق پریشانی کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی اور پاکستا ن کی شرخ خواندگی میں تیز ی سے اضافہ بھی ممکن ہوگا۔
زیور تعلیم پروگرام روشن پاکستان کی نوید ہے اور اس خوشخبری کو پورے ملک میں سناناوقت کا ناگریز تقاضہ ہے تاکہ ہر بچہ علم کے حصول کے بعد وطن کی خدمت کرکے

اِسے عالمی نمبرون بنا سکے۔
Tags: column by nisar khan
Previous Post

کروڑ لعل عیسن ۔ میو نسپل کمیٹی کا بجٹ اجلاس ،وائس چیررمین رانا طارق نے اجلاس کی صدارت کی ،چیرمین افتخآر خان نیازی نے بجٹ پیش کیا،5کروڑ 40 لاکھ روپے کا ششماہی بجٹ منظور

Next Post

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں بھی چھٹی مردم شماری و خانہ شماری کا آ غاز ہو گیا . ڈیرہ غازیخان . کمشنر اللہ رکھا انجم نے گھر پر جا کر پہلا اندراج کرتے ہوئے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ،لیہ . میں ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ اورکرنل اُسامہ نے مکانوں پرگھرانہ نمبراندارج کرکے مہم کا باقاعدہ آغاز کیا , راجن پور ۔ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد نے چھٹی مردم شماری کا صبح آٹھ بجے آرمی کے جوانوں اور ٹیم کے ہمراہ اپنے ہاتھوں سے گھرانہ نمبر لکھ کر مردم شماری کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

پی ڈی ایم  کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
First Page

پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

by webmaster
مئی 12, 2023
0

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو...

Read more
قوم ملک کو ہرسال اوپر جاتا دیکھے گی، وزیراعظم عمران خان

عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور

مئی 12, 2023
ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

مئی 12, 2023
توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

مئی 12, 2023
پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

مئی 4, 2023
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.