• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔پی آئی پی آئی پراجیکٹ کے تحت لیزر لینڈ لیولر کی فراہمی پر کا شتکاروں کے تحفظات ،سرکار کا اعلانیہ سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی سے انکار ، پیکیج کی رقم ساڑھے چار لاکھ سے کم کرکے دو لاکھ پچیس ہزار کردی گئی ،کاشتکاروں کا محکمہ واٹر منیجمنٹ کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا

webmaster by webmaster
فروری 21, 2017
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔پی آئی پی آئی پراجیکٹ کے تحت لیزر لینڈ لیولر کی فراہمی پر کا شتکاروں کے تحفظات ،سرکار کا اعلانیہ سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی سے انکار ، پیکیج کی رقم ساڑھے چار لاکھ سے کم کرکے دو لاکھ پچیس ہزار کردی گئی ،کاشتکاروں کا محکمہ واٹر منیجمنٹ کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا

لیہ(صبح پاکستان) پی آئی پی آئی پراجیکٹ کے تحت لیزر لینڈ لیولر کی فراہمی جاری ، قرعہ اندازی کی تکمیل کے باوجود ورلڈ بنک اور پنجاب حکومت کاشتکاروں سے ہاتھ کرگئی ، سرکار کا اعلانیہ سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی سے انکار ، پیکیج کی رقم ساڑھے چار لاکھ سے کم کرکے دو لاکھ پچیس ہزار کردی گئی ، تحفظات یا سکیم کی تبدیلی ، ورلڈ بنک نے آخری وقت میں سبسڈی کی فراہمی کا فیصلہ واپس لے لیا ۔ کسانوں نے حکومتی اقدام دھوکہ دہی قرار دیدتے ہوئے محکمہ واٹر منیجمنٹ کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دے دیا، وزیراعلیٰ سے اعلان کردہ سکیم پر عملدرآمد کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ورلڈ بنک کے تعاون سے صوبہ بھر کے اکثریتی اضلاع میں محکمہ اصلاح آبپاشی کے توسط سے کاشتکاروں میں زرعی آلات خصوصاً زمین کو ہموار کرنے کیلئے لیزر لینڈ لیولر کی فراہمی کا عمل جاری ہے ، 2012ء سے جاری اس سکیم کے تحت اب تک صرف ضلع لیہ کی تین تحصیلوں میں زرعی آلات کے علاوہ 200 سے زائد لیزر لینڈ لیولر قرعہ اندازی کے ذریعے فراہم کئے جاچکے ہیں جس میں مختلف سالوں میں حکومت کی جانب سے مختلف رقوم بطور سبسڈی ادا کی گئی ۔ سال 2016-17 کیلئے اعلان کردہ سکیم کے تحت محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران کی زیر نگرانی دو ماہ قبل ہونیوالی قرعہ اندازی کے دوران تحصیل لیہ سے 20 ، کروڑ لعل عیسن سے 23 ، جبکہ چوبارہ تحصیل سے 16 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ سکیم کے تحت لیزر لینڈ لیولر کی خریداری پر چار لاکھ پچاس ہزار روپے سبسڈی دی جانا تھی جبکہ بقیہ رقم جو کہ پچاس ہزار سے 1 لاکھ کے لگ بھگ بنتی ہے کاشتکاروں کی طرف سے ادا کی جاتی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مذکورہ سکیم جو کہ ورلڈ بنک کے تعاون سے شروع کی گئی تھی میں دو لاکھ 25 ہزار روپے کی سبسڈی ورلڈ بنک جبکہ اتنی ہی رقم پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کی جانا تھی لیکن 30 جون 2017 ء تک سکیم کی مدت تکمیل سے قبل ہی ورلڈ بنک نے اپنی اعلان کردہ سبسڈی واپس لے لی ہے جس پر حکومت کی جانب سے قرعہ اندازی کے خوش نصیبوں کو مزید دو لاکھ پچیس ہزار روپے کی فراہمی پر سکیم سے استفادے کی پیشکش کی گئی ہے جسے کسانوں نے مسترد کردیا ہے ۔ لیہ تحصیل کے خوش نصیب کسان محمد ثقلین ، نذر عباس ، غلام رسول ، ذوالفقار علی ، محمد اسلم ، محمد مصطفی ، عثمان صفدر ، نذیر احمد ، ممتاز احمد ، محمد اکبر ، محمد منشاء ، جاوید اقبال اور چوبارہ سے غلام مرتضیٰ ، محمد حنیف ، محمد ایوب ، خالد محمود ، غلام حسین ، الطاف حسین اور فیاض محمد وغیرہ نے اس پیشکش کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے اعلان کردہ سکیم اور سبسڈی کے مقابل حکومتی دھوکہ دہی قرار دیا ہے ۔ کاشتکاروں نے محکمہ واٹر منیجمنٹ کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے دفتر کو جانے والا گیٹ بند کر دیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے فوری سبسڈی بحال کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ ۔

کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ قرعہ اندازی کے موقع پر ساڑھے بارہ ایکٹر اراضی کے مالکان کو چار لاکھ پچاس ہزار سبسڈی کی فراہمی کے پیکیج پر سکیم میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی جس سے اب انحراف کیا جارہا ہے ۔رابطے پر ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منجمنٹ لی احمد خان نے بتایا کہ پنجاب ایری گیٹڈ ایگریکلچرل پروڈیکٹری امپورمنٹ پراجیکٹ کے تحت اعلان کردہ سکیم کے تحت ساڑھے چار لاکھ سبسڈی ہی دی جانا تھی لیکن ورلڈ بنک کی جانب سے سبسڈی واپس لئے جانے پر مجبوراً حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں کسانوں کو نئی کم سبسڈی 2 لاکھ 25 ہزار روپے استفادے کی پیشکش کی گئی ہے جسے اکثریت نے قبول کرلیا ہے ۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ قانوناً اعلان کردہ سبسڈی کے تحت ہی لیزر لینڈ لیولر فراہم کئے جانا چاہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی ہدایت پر ہی عملدرآمد کررہے ہیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ پہلے سال ایک لاکھ جبکہ 2013-14 میں دو لاکھ پچیس ہزار سبسڈی ہی دی گئی جو پنجاب حکومت کی جانب سے کسان پیکیج کی رقم سے فراہم کی جارہی ہے اور موجودہ سال کی سکیم میں بھی ورلڈ بنک کے ساتھ ساتھ کسان پیکیج سے ہی سبسڈی دی جانا تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ سبسڈی میں کمی پر کسانوں کے تحفظات کے حوالے سے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے اور ان کے احکامات کی تعمیل کی جائیگی ۔

Tags: layyah news
Previous Post

لیہ ۔ بستی جیسل میں ڈاکٹر نعیم کلاسرا مرحوم میموریل فری میڈیکل کیمپ آ ج لگا یا جائے گا ،ڈاکٹر نعیم کلاسرا معروف صحافی وکالم نگار روف کلاسرا و خضرکلاسرا کے بڑے بھائی تھے ۔ڈاکٹر نعیم کلاسرا نے گیبریل گارشیا مارکیز کے نوبل انعام یافتہ ناول One Hundered years of Solitute کا اردو ترجمہ" تنہائی کے سوسال" کیاتھا

Next Post

ڈیرہ غازیخان۔پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام ، ٹرک ڈرائیورز کے مفت ایڈز،ہیپا ٹائٹس ،شوگر ،بلڈ ٹیسٹ کا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ نے کیمپ کا افتتاح کیا

Next Post
ڈیرہ غازیخان۔پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام ، ٹرک ڈرائیورز کے مفت ایڈز،ہیپا ٹائٹس ،شوگر ،بلڈ ٹیسٹ کا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ نے کیمپ کا افتتاح کیا

ڈیرہ غازیخان۔پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام ، ٹرک ڈرائیورز کے مفت ایڈز،ہیپا ٹائٹس ،شوگر ،بلڈ ٹیسٹ کا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ نے کیمپ کا افتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد
First Page

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد

by webmaster
فروری 18, 2021
0

 اسلام آباد: ریٹرننگ آفیسر نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں...

Read more
پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

فروری 13, 2021
سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

فروری 12, 2021
مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

جنوری 16, 2021
تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

جنوری 15, 2021
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2021 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.