لیہ (صبح پا کستان) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ ظفراللہ خان نے آج یہاں ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا معائنہ کیا ۔دوران معائنہ انہوں نے ہسپتال ،کچن اسیران ،نو عمرقیدیوں کے وارڈاورخواتین قیدیوں کے وارڈو سزائے موت بلاکس کامعائنہ کیا۔اسی طرح انہوں نے جیل میں صفائی و سیکورٹی کے انتظامات کا معائنہ کیااورمجموعی طور پر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر معمولی جرم میں ملو ث ایک حوالاتی کی رہائی کا حکم دیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل محمد فیروز کلیار اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کاشف رسول خالدہمراہ تھے۔