• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ ڈرپ ایری گیشن سسٹم کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے ضلع بھرمیں آگہی سیمینار کا انعقاد ضروری ہے ۔ نعیم اللہ بھٹی

webmaster by webmaster
فروری 16, 2017
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔ ڈرپ ایری گیشن سسٹم کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے ضلع بھرمیں آگہی سیمینار کا انعقاد ضروری ہے ۔ نعیم اللہ بھٹی

لیہ(صبح پا کستان) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعیم اللہ بھٹی نے کہا ہے ڈرپ ایری گیشن سسٹم کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے ضلع بھرمیں آگہی سیمینار منعقد کروائے جائیں تاکہ پانی کی بچت کے زریعے زرعی مداخل میں کمی لائی جاسکیں۔انہوں نے یہ بات دسٹرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اے سی چوبارہ صفات اللہ خان،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ رشید خان چنگوانی ،اسسٹنٹ ایگر ی کلچر ل کیمسٹ سوائل فرٹیلٹی محمد اشرف بھٹی ،زراعت افسران ،فرٹیلائزر ڈیلر اور کاشت کاروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اے ڈی سی نے کہا کہ محکمہ زراعت کے ماہر ین کاشت کاروں کو جدید مشینی کاشت کے بارے میں تکنیکی معاونت فراہم کریں تاکہ کاشت کار زرعی مداخل میں کمی لا کر خوش حال ہوسکیں۔انہوں نے کہا ڈرپ سسٹم سے قبل سوائل اور پانی کا تجزیہ کیا جائے اور موزوں جگہ پر ڈرپ سسٹم لگایا جائے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں اب تک 208ایکٹر رقبہ پر ڈرپ سسٹم کی تنصیب کے لیے ورک آرڈر جاری ہوچکے ہیں اور 115ایکٹر پر ڈرپ سسٹم لگایا جاچکاہے ۔جس کی وجہ سے ضلع لیہ صوبہ بھر میں اس جد ید ایری گیشن سسٹم کی ریکنگ میں پہلی پوزیشن پر ہے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں امسال پانچ لاکھ 72ہزار سے زائد رقبہ پر گندم جبکہ دو لاکھ 52ہزار ایکٹر رقبہ پر چنا کی فصل کاشت کی گئی ہے جو ٹارگٹ سے زائد ہے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں مختلف فصلوں کے بیج ،کھاد اور زرعی ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں اور کاشت کاروں کو پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سبسڈائز نرخوں پر کھادوں کی فراہمی کا عمل جاری ہے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں سال 2015-16کے دوران جدید زرعی مشینری کے 38مکمل سیٹ تقسیم کیے گئے اور محکمہ کی طرف سے 694ویلجز کے ایک ہزار 789کاشت کاروں میں 50کلو گرام وزن کی جڑی بوٹیوں سے پاک 3ہزار سے زائد گندم کے بیگ مفت تقسیم کیے گئے ہیں تاکہ کاشت کار زیادہ پیداوار حاصل کرسکیں

Tags: layyah news
Previous Post

ڈیرہ غازیخان ۔ناموس رسالت ایکٹ 295 سی میں کسی قسم کی ترمیم و تنسیخ برداشت نہیں کریں گے ۔ آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے مقررین کا خطاب

Next Post

ڈیرہ غازیخان۔ جنوبی پنجاب میں گرینڈ آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہیں ، زرتاج گل اخوند

Next Post
ڈیرہ غازیخان۔ جنوبی پنجاب میں گرینڈ آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہیں ، زرتاج گل اخوند

ڈیرہ غازیخان۔ جنوبی پنجاب میں گرینڈ آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہیں ، زرتاج گل اخوند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد
First Page

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد

by webmaster
فروری 18, 2021
0

 اسلام آباد: ریٹرننگ آفیسر نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں...

Read more
پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

فروری 13, 2021
سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

فروری 12, 2021
مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

جنوری 16, 2021
تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

جنوری 15, 2021
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2021 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.