• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان ۔ 15 اپریل سے پہلے کپاس کی کاشت ہوئی تو دفعہ 144 کے تحت کاشتہ فصل تلف کر دی جائے گی ۔سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود

webmaster by webmaster
فروری 6, 2017
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان ۔ 15 اپریل سے پہلے کپاس کی کاشت ہوئی تو دفعہ 144 کے تحت کاشتہ فصل تلف کر دی جائے گی ۔سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ کپاس کی آئندہ فصل کو گلابی سنڈی اور دوسرے ضرر رساں کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا جا رہا ہے ۔ 15 اپریل سے پہلے کپاس کی کاشت پر مکمل پابندی ہے اگر کہیں اس کی خلاف ورزی ہوئی تو دفعہ 144 کے تحت کاشتہ فصل تلف کر دی جائے گی ۔ یہ بات انہوں نے ڈیرہ غازیخان میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ہیڈز کی چھ ماہ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کے دوران کہی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات کے افسران اپنی مینجمنٹ بہتر کریں اور وسائل کی ریشنلائز یشن کریں اپنے دفاتر ، گاڑیوں اور دوسرے سرکاری اثاثہ جات کی اچھی طرح دیکھ بھال کریں۔ انہوں کہا کہ ہمارا اصل مقصد کسان کی پیداوار کو بڑھانا ہے ۔ اگر پیدوار نہیں بڑھتی تو ہمارا مقصد پورا نہیں ہوتا ۔ تمام افسران سرکاری اُمور ایمانداری اور محنت کے ساتھ انجام دے کر اپنے رزق کو حلال بنائیں ۔ 30 جون تک ٹارگٹ حاصل نہ کرنے اور سرکاری فرائض کی ادائیگی میں غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی اور اچھا کام کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب جعلی زرعی ادویات و غیر معیاری کھادوں کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ کاشتکار اپنی فصل پر 15 سے 20 سپرے کرتا ہے لیکن ان کا کیڑوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا ۔ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ زرعی زہروں کی وجہ سے فصلوں پر بار بار سپرے کرنے پڑتے ہیں ۔ کسان کارڈ کے لیے کاشتکاروں کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جائے مٹی کے نمونہ جات لیتے وقت کاشتکار کی پوری معلومات درج کریں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نئی زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے شعبہ زرعی انجینئرنگ دیئے گئے اہداف کو یقینی بنائے ۔کچن گارڈننگ کے لیے شہریوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ وہ حکومت پنجاب کی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں ۔ ڈویژنل ہیڈز ہر ماہ اپنی کارکردگی کا جائز ہ لینے کے لیے باقاعدگی سے میٹنگ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ محکمہ زراعت کے تحت تمام فارمز کی حالت سے میں مطمئن نہیں ہیں۔ زراعت کے فارمز ریسرچ ، ڈیمانسٹریشن اور پیدوار کے لحاظ سے ماڈل فارم ہونے چا ہیں۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ کپاس کی کاشت کے لیے کاشتکاروں کی رہنمائی کریں کیونکہ کپاس ہی ایسی فصل ہے جو کاشتکاروں کی آمدنی کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں مدد دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کا مستبقل بڑا روشن ہے ۔ اگلے سال کپاس کی قیمت بہتر رہنے کی توقع ہے ۔اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت توسیع شفقت حسین بھٹی ، ڈائریکٹرواٹر مینجمنٹ ملک سیف الرحمن ، ڈائریکٹران سروس ٹر یننگ انسٹی ٹیو ٹ محمد زکریا، ڈائریکٹر فارم اینڈ ٹریننگ یوسف حسن تتلہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ ورائنگ چوہدری محمد ارشاد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلو ں سمیت ڈپٹی ڈایکٹرز زراعت توسیع ، زرعی انجینئرز ، کراپ رپورٹنگ ، سوائل کنزرویشن، احمد علی قریشی و دیگر افسران نے شرکت کی ۔

Tags: DG khan news
Previous Post

انٹرٹینمنٹ ۔ نوجوان لوک گلوکار ذیشان روکھڑی کا نیا گانا’’مست ملنگ‘‘ریلیز ،سوشل میڈیا پر چھا گیا

Next Post

لیہ نشیب میں دریائی کٹاو سے بچاو اور متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے۔مہراعجاز احمد اچلانہ

Next Post
لیہ نشیب میں دریائی کٹاو سے بچاو اور متاثرین کی بحالی  اولین ترجیح ہے۔مہراعجاز احمد اچلانہ

لیہ نشیب میں دریائی کٹاو سے بچاو اور متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے۔مہراعجاز احمد اچلانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

پی ڈی ایم  کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
First Page

پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

by webmaster
مئی 12, 2023
0

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو...

Read more
قوم ملک کو ہرسال اوپر جاتا دیکھے گی، وزیراعظم عمران خان

عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور

مئی 12, 2023
ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

مئی 12, 2023
توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

مئی 12, 2023
پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

مئی 4, 2023
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.