لیہ (صبح پا کستان )یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کشمیر میں بحارتی افواج کے ہاتھوں معصوم کشمیری بچوں پر ہو نے والے ظلم اور زیادتی کے خلاف لیہ کے معصوم بچوں نے بھر پور احتجاج کیا اور کشمیر کے معصوم بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر تے ہو ءے اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کی توجہ معصوم کشمیری بچوں کے خلاف بھارتی افواج کے ہاتھوں ہو نے ظلم وزیادتی اور نا انصافی کے خلاف مبذول کرا نے کی کوشش کی ۔ معصوم بچوں نے اپنے چھو ٹے چھوٹے ہاتھوں میں کشمیری حریت پسندوں اور کشمیر کی آزادی کےحق میں اور بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف لکھے ہو ءے پلے کارڈ اٹھا ءے ہو ءے تھے ۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری بچوں کے ساتھ بچوں کی اظہار یکجہتی کا یہ منفرد مظاہرہ کا اہتمام ہو مین راءٹس ڈویلپمنٹ آرگناءزیشن کے زیر اہتمام کیا گیا تھا
پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم گزرگاہ بند کردی
خیبر: پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام کی جانب سے طورخم گزرگاہ بند کردی گئی۔ طورخم سرحدی...
Read more