راجن پور (صبح پا کستان) کشمیری مسلمانوں پر ظلم بند کیا جائے ہم سب ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی طارق نیازی نے یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی کی قیاد ت کے دوران خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شازیہ نواز ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سو شل ویلفیئر تہمینہ دلشاد ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر راشد نعمت ،اے ڈی ایل جی یعقوب شہروانی ، ڈی ایچ او ڈاکٹر صدیق خان ، ڈپٹی ڈی او تعلیم جام پور محمد نواز ، سنیئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نوراحمد ، سماجی تنظیموں کے نمائند گان اور دیگر ضلعی آفیسران مو جود تھے۔ یہ ریلی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے آفس سے شروع ہو کر کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی ، اس ریلی کے شرکاء نے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بینرز اُٹھا ئے ہوئے تھے اور شر کاء نے اختتام پر اپنے اپنے خیالا ت کا اظہار کیا۔