• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول کیلئے غیر متنزل اور ولولہ انگیز جدوجہد کامیاب و کامران ہوگی ۔ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے مقررین کا خطاب

webmaster by webmaster
فروری 5, 2017
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول کیلئے غیر متنزل اور ولولہ انگیز جدوجہد کامیاب و کامران ہوگی ۔ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے مقررین کا خطاب

لیہ (صبح پا کستان) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزپروفیسر خادم حسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول کیلئے غیر متنزل اور ولولہ انگیز جدوجہد کامیاب و کامران ہوگی اور پاکستان کے 18کروڑ عوام کی کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کے ساتھ کامل وابستگی کا عملی اظہار یوم یکجہتی کشمیر کی تقاریب کا انعقاد ہے ۔یہ بات انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ کالج لیہ میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔سیمینار کی صدارت اے ڈی سی جرنل محبوب احمد نے کی۔ سیمینارمیں پرنسپل مہرا ختر وہاب،اے ڈی کالجز پروفیسر سجاد حسین رونگھہ،قاضی امین اللہ ،پروفیسر شبیرنیئر،پروفیسر ز ،لیکچرار و طالب علموں نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جرنل محبوب احمد نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستانی عوام اور کشمیری یک جان دو قالب ہیں ، پاکستانی و کشمیری یکساں مذہبی ، تہذیبی ، ثقافتی ، تاریخی ورثہ کے امین ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے 1948ء سے غاصبانہ قبضے اور ناجائز تسلط کیخلاف جو شاندار تاریخ رقم کی ہے وہ اس امر کی غماز ہے کہ کشمیری جلد حق خود ارادیت کی منزل پالیں گے ۔پروفیسر مہر اختر وہاب نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کرنے کیلئے پاکستانی عوام اخلاقی ، سیاسی ، سفارتی تائید و حمایت کا سفر جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے اس عزم مصمم کا اظہار کیا کہ کشمیر جلد پاکستان کا حصہ بنے گا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سجاد حسین رونگھہ نے کہا کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے علاقائی و عالمی فورم پر موثر طور پر اجاگر کررہی ہے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی محور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کو یقینی بنانا ہے ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر شبیر نیئر و امین اللہ قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی سرزمین زعفران اور وادی چنار کے نام سے جانی جاتی تھی مگر آج کا کشمیر غاصبانہ فوجوں کی آماجگاہ بن کر رہ گیا ہے اور آج کشمیر کا چپہ چپہ لاکھوں کشمیریوں کے لہو کی سرخی سے بھرا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی بہادرانہ اور ولولہ انگیز جدوجہد ، غاصبانہ تسلط کے خاتمے پر منتج ہوگی اور کشمیریوں کی اس جائز جدوجہد کی کامیابی و کامرانی کیلئے پاکستان کے 18 کروڑ عوام سیاسی و سفارتی جدوجہد جاری و ساری رکھیں گے ۔ سیمینار سے طالب علموں علی سحر،محمد یوسف ،شیرہ رحمن نے بھی خطاب کیا۔

Tags: layyah news
Previous Post

اک ذرا سی بات! .. تحریر: حسیب اعجاز عاشرؔ

Next Post

لیہ ۔ فتح پور حادثہ میں جاں بحق سات افراد کی رسم قل خوانی ادا کردی گئی

Next Post
لیہ ۔ فتح پور حادثہ میں جاں بحق سات افراد کی رسم قل خوانی ادا کردی گئی

لیہ ۔ فتح پور حادثہ میں جاں بحق سات افراد کی رسم قل خوانی ادا کردی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

پی ڈی ایم  کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
First Page

پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

by webmaster
مئی 12, 2023
0

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو...

Read more
قوم ملک کو ہرسال اوپر جاتا دیکھے گی، وزیراعظم عمران خان

عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور

مئی 12, 2023
ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

مئی 12, 2023
توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

مئی 12, 2023
پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

مئی 4, 2023
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.