• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کل سے سرکاری و نجی ایمبولینسز ریسکیو 1122کے سپرد ہو جائیں گی

webmaster by webmaster
جنوری 31, 2017
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کل سے سرکاری و نجی ایمبولینسز ریسکیو 1122کے سپرد ہو جائیں گی

ڈیرہ غازیخان(صبح پاکستان).وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سرکاری و نجی ایمبولینسز ریسکیو 1122کے سپرد کر دی جائیں گی . یکم فروری کے بعدریسکیو 1122سے رجسٹریشن نہ کرانے والی نجی ایمبولینسز کی ضبطگی کیلئے پولیس کارروائی شروع کر دے گی . یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے مرکزی سٹیشن چوک چورہٹہ پر ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر اور ایمرجنسی وارڈ کے علاوہ تحصیل صدر ہسپتال اور دیگر مراکز صحت کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ایمبولینسز کا تمام ریکارڈ ریسکیو 1122کے پاس ہو گا . گاڑیوں کی دیکھ بھال ، ایندھن کے اخراجات سمیت ڈرائیور کی حاضری 1122کے ذمہ ہو گی . یکم فروری سے ایمبولینسز صرف تشویشناک حالت میں مریضوں کی ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال میں منتقلی کیلئے استعمال ہوں گی اور اس کیلئے متعلقہ شعبے کا سربراہ ریسکیو 1122کو درخواست کرے گا جس کیلئے ایک علیحدہ فون نمبر مخصوص کیا جائے گا. ہسپتال میں علاج کی سہولت موجود ہونے کے باوجود مریض ریفر کرنے پر متعلقہ سربراہ کے خلاف کاررائی عمل میں لائی جاسکتی ہے . ڈاکٹر ناطق حیات نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایمبولینسز کا غلط استعمال روکنے کیلئے گاڑیوں پر ٹریکنگ سسٹم نصب کیا جائے گا اور ضلع کے علاوہ صوبائی سطح پر ایمبولینسز کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جاسکے گا . ڈاکٹرناطق حیات نے کہاکہ ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک پہنچنے کیلئے 30منٹ کا اوسط وقت مقر ر کیاگیاہے جس پر عملدرآمد کرایا جائے گا. انہوں نے بتایاکہ اب تک ٹیچنگ ہسپتال سمیت ضلع ڈیرہ غازیخان سے 20ایمبولینسز کے علاوہ چار نجی ایمبولینسز کی رجسٹریشن کی گئی ہے . یکم فروری کے بعد تمام ایمبولینسز ڈیرہ غازیخان، تونسہ اور کوٹ چھٹہ کے ریسکیو سٹیشنز پر پارک ہوں گی . ڈاکٹر ناطق حیات نے کہاکہ طبی سہولیات سنٹرنہ ہونے اور دور دراز علاقوں میں ریسکیو کی طرف سے تربیت یافتہ محافظوں کے ذریعے کمیونٹی کو کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تربیت دی جائے گی. اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ؍ ڈائریکٹر ٹراما سنٹر ڈاکٹر خالد تحسین ، ڈی ایم ایس ؍ انچارج ایمرجنسی وارڈ ڈاکٹر محمد قاسم ملک ، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد اختر بھٹہ ، عالمگیر ، حسنین رضا سمیت دیگر ریسکیورز اور ضلع بھر کے مراکز صحت کے سربراہان موجود تھے .

Tags: DG khan news
Previous Post

کروڑ لعل عیسن ۔موضع ودھیوالی میں مویشیوں کی وائرس سے ہلا ک ہو نے با رے متاثرہ خا ندان سے اسسٹنٹ کمشنر کی ملاقات

Next Post

لیہ ۔ جمعیت علماء اسلام کی صد سالہ تقریب پورے شایان شان طریقہ سے منائی جائے گی ۔ قاری منور حسین ۔ ملک سیف اللہ شاہین ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، مسز ام کلثوم کھیڑا ایڈووکیٹ ضلعی صدر لائرز ونگ JUI مقرر ۔ نوٹیفیکیشن جاری

Next Post
لیہ ۔ جمعیت علماء اسلام کی صد سالہ تقریب پورے شایان شان طریقہ سے منائی جائے گی ۔ قاری منور حسین ۔ ملک سیف اللہ شاہین  ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،  مسز ام کلثوم کھیڑا ایڈووکیٹ ضلعی صدر لائرز ونگ JUI مقرر ۔ نوٹیفیکیشن جاری

لیہ ۔ جمعیت علماء اسلام کی صد سالہ تقریب پورے شایان شان طریقہ سے منائی جائے گی ۔ قاری منور حسین ۔ ملک سیف اللہ شاہین ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، مسز ام کلثوم کھیڑا ایڈووکیٹ ضلعی صدر لائرز ونگ JUI مقرر ۔ نوٹیفیکیشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
First Page

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا

by webmaster
مئی 29, 2022
0

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180...

Read more
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

مئی 23, 2022
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

مئی 21, 2022
نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

فروری 3, 2022
اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

جنوری 31, 2022
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2022 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.