لیہ(صبح پا کستان)مریضو ں کو ہسپتال سے ادویات کی فراہمی کے لیے تین خصوصی کاونٹرز خواتین ،معذروں اور مردوں کے الگ لگائے جائیں تاکہ باآسانی و بلاتاخیرادوایات حاصل کر سکیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ڈی ایچ کیوہسپتال کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں آوٹ ڈور ،ایکسرئے،لیبارٹری ،چیسٹ بلاک،چلڈرن وارڈ ،جنرل وراڈ،گائنی وراڈ کامعائنہ کیااور مریضوں سے خیریت دریافت کرنے کے علاوہ طبی سہولیات وادویات کی فراہمی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ڈی سی نے مزید بہتر صفائی کرنے اور طبی عملے کی حاضری کے لیے موثر مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان نے ضروری امور کے بارے میں بریفنگ دی۔
آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی درخواست منظور کر لی
اسلام آباد . پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے درمیان نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت سامنے...
Read more