• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان ۔ تعلیمی اداروں میں بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر

webmaster by webmaster
جنوری 28, 2017
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان ۔ تعلیمی اداروں میں بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ضلع ڈیرہ غازیخان کے تعلیمی اداروں میں کلاس رومز سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے 1806منصوبوں پر تقریبا دو ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں . خطرناک قرار دیئے جانے والے سکولوں کی 171سکیموں پر 40کروڑ 67لاکھ 74ہزار روپے ، چاردیواری ، بیت الخلاء ، پانی و بجلی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے 234منصوبوں پر 22کروڑ 90لاکھ روپے اور خادم پنجاب سکولز پروگرام کے تحت 667تعلیمی اداروں میں 1401اضافی کلاس رومز کی تعمیر پر ایک ارب 35کروڑ 50لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے . یہ بات ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کو بتائی گئی . ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں بہتر سہولیات کی فراہمی اور منصوبوں کی کڑی نگرانی ہماری ذمہ داری ہے . تعلیمی اداروں کی سکیورٹی اور معیارتعلیم پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. تعلیمی اداروں کے سربراہان سے آئی ٹی و کمپیوٹر لیبز کو فنکشنل کرنے اور ضروری آلات کی فراہمی کے حوالے سے سر ٹیفکیٹ طلب کیے جائیں . اساتذہ سمیت ہر سکول میں کلاس کی سطح پر بچوں کی تعداد کے حوالے سے بھی رپورٹ فراہم کی جائے. تعلیمی اداروں میں شجرکاری سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے ذاتی دلچسپی سے مکمل کیے جائیں . اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی عبدالغفار لنگاہ و دیگر افسران نے محکمہ تعلیم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں حساس قرار دیئے جانے والے تمام تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں . نجی تعلیمی اداروں میں بھی سکیورٹی چیک کی جاتی ہے . ناقص انتظامات پر تعلیمی سرگرمیوں کو معطل کر دیاجائے گا . اجلاس کوبتایاگیاکہ ضلع ڈیر ہ غازیخان میں پرائمری سے ہائر سکینڈری سکول تک 1697سرکاری اور 763رجسٹرڈنجی تعلیمی ادارے کام کر رہے ہیں . سرکاری تعلیمی اداروں میں 126لیبز قائم کی گئی ہیں . اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اقبال مظہر ،ڈی ایم او غلام یاسین ، ڈی ای او سکینڈری شوکت علی شیروانی ، ڈی ای او ایلیمنٹری مہر سراج الدین ، فرزانہ سجاد بخاری ، ڈپٹی ڈی ای او مبین جاوید سمیت دیگر افسران موجودتھے .
ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں عوام کو بہتر سہولیات اور پر امن ماحول فراہم کرنے کیلئے کردار ادا کیا جائے گا. محکمہ صحت ، میونسپل کارپوریشن اور کمیٹیز مل کر کام کریں . شہر اور دیہاتوں میں آوارہ اور پاگل کتوں کو محفوظ طریقے سے تلف کیا جائے اس سلسلے میں ضروری ادویات اور آلات کی موجودگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے
اجلاس کو بتایاگیا کہ شہری علاقوں میں میونسپل کارپوریشن و کمیٹیاں جبکہ دیہی علاقوں میں محکمہ ہیلتھ مہم میں حصہ لیتے ہے . مہم کی کامیابی اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے تشہیر کی جائے گی. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اقبال مظہر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر منورعباس ، چیف آفیسر ز خالد محمود قمر ، فرمائش علی چودھری ، عنایت ا للہ اور اسسٹنٹ محمد یونس سمیت متعلقہ افسران موجود تھے

Tags: DG khan news
Previous Post

کوٹ سلطان ۔طالب علم ملک علی شیر حیدر کی وزیر اعلی مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں صوبائی سطح پر اول پوزیشن

Next Post

ڈیرہ غازیخان ۔سنٹرل جیل میں نو عمر قیدیو ں کی فنی تعلیم و تربیت کیلئے جیونائل ، ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ سنٹر کا قیام خوش آئندہے ۔.ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور رائے محمد ایوب خان مارتھ

Next Post
ڈیرہ غازیخان ۔سنٹرل جیل میں نو عمر قیدیو ں کی فنی تعلیم و تربیت کیلئے جیونائل ، ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ سنٹر کا قیام خوش آئندہے ۔.ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور رائے محمد ایوب خان مارتھ

ڈیرہ غازیخان ۔سنٹرل جیل میں نو عمر قیدیو ں کی فنی تعلیم و تربیت کیلئے جیونائل ، ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ سنٹر کا قیام خوش آئندہے ۔.ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور رائے محمد ایوب خان مارتھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

ترکیہ اور میں شدید نوعیت کا زلزلہ ، مجموعی اموات 1472 ہو گئیں
First Page

ترکیہ اور میں شدید نوعیت کا زلزلہ ، مجموعی اموات 1472 ہو گئیں

by webmaster
فروری 6, 2023
0

ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے مجموعی اموات 1472 ہو گئیں...

Read more
90 دن کے بعد الیکشن کیلئے قانون سازی کی ضرورت نہیں: وفاقی وزیر قانون

90 دن کے بعد الیکشن کیلئے قانون سازی کی ضرورت نہیں: وفاقی وزیر قانون

فروری 6, 2023
پرویز مشرف کی میت شام کو پاکستان پہنچے گی، تدفین کراچی میں ہونے کا امکان

پرویز مشرف کی میت شام کو پاکستان پہنچے گی، تدفین کراچی میں ہونے کا امکان

فروری 6, 2023
وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا

مئی 29, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

مئی 23, 2022
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.