• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان۔ 15مارچ سے 25مئی تک خانہ و مردم شماری ہو گی ،پاک فوج کے تعاون سے خانہ و مردم شماری کو یقینی بنایا جائیگا ۔صوبائی کمشنر شماریات عارف انور بلوچ ،ڈویژن میں خانہ و مردم شماری کرنے والی ٹیموں کو ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی .کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد یثرب

webmaster by webmaster
جنوری 26, 2017
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان۔ 15مارچ سے 25مئی تک خانہ و مردم شماری ہو گی ،پاک فوج کے تعاون سے خانہ و مردم شماری کو یقینی بنایا جائیگا ۔صوبائی کمشنر شماریات عارف انور بلوچ ،ڈویژن میں خانہ و مردم شماری کرنے والی ٹیموں کو ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی .کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد یثرب

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں پہلے مرحلے کے تحت 15مارچ سے 25مئی تک خانہ و مردم شماری کی جائے گی . اندراج اور دستاویزات کی تیاری کیلئے ٹائم لائن دے دی گئی ہے جس پر عملدرآمد کرایا جائے گا . ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 8490شماریات بلاکس بنائے جائیں گے . مہم کے دوران حد بندی بھی کی جائے گی. یہ بات صوبائی کمشنر شماریات لاہور عارف انور بلوچ نے کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہاکہ خانہ ومردم شماری کیلئے اساتذہ کی شرط لازمی نہیں رکھی گئی ہے متعلقہ ڈپٹی کمشنر وسائل کو دیکھتے ہوئے سٹاف دے سکتے ہیں تاہم تربیت کے بعد ملازمین کی تبدیلی نہیں کی جائے گی. امتحانی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ خانہ و مردم شماری کیلئے مستثنی ہوں گے ا ور شماریات کی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں غیر حاضر تصور نہیں کیاجائے گا. صوبائی کمشنر نے کہاکہ خانہ ومردم شماری احسن طریقے سے انجام دینے کیلئے کمشنر کی سربراہی میں ڈویژنل جبکہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں نو ، نو رکنی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں . علاوہ ازیں چھ رکنی ضلعی ویجیلنس کمیٹی بھی کام کرے گی . تحصیلوں میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر مہم کا انچارج ہو گا . انہوں نے کہا کہ ایک بلاک میں 200سے 250گھرشامل کیے جاسکتے ہیں پاک فوج کے تعاون سے خانہ و مردم شماری کو یقینی بنایا جائیگا اور پہلے مرحلے کے تحت 15سے 17 مارچ تک خانہ شماری کی جائے گی . 18سے 27مارچ تک فارم نمبر 2میں اندراج اور 28مارچ کو بے گھر افرادکی رجسٹریشن کی جائے گی. 14اپریل کو متعلقہ معلومات کو دستاویزات کی شکل دینا ہو گی . انہوں نے کہاکہ ٹیموں کیلئے صبح آٹھ سے چار بجے تک کا وقت دیاگیاہے تاہم روزانہ کا ٹاسک مکمل کرنے کیلئے وقت میں کمی بیشی کی جاسکتی ہے . اجلاس میں پاک فوج کے علاوہ ضلع ڈیرہ غازیخان کے افسران شریک تھے . اسی طرح مظفرگڑھ ، لیہ او رراجن پو راضلاع کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی

ڈویژن میں خانہ و مردم شماری کرنے والی ٹیموں کو ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی .کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد یثرب
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد یثرب نے کہا ہے کہ ڈویژن میں خانہ و مردم شماری کرنے والی ٹیموں کو ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی . خانہ و مردم شماری کے مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے عوام میں بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے گی . اہم اور نمایاں مقامات پر بینرز آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ مساجد میں اعلانات ، ریونیو سٹاف کے ذریعے منادی کرنے کے ساتھ دیگر ذرائع استعمال میں لائے جائیں گے اور اس سلسلے میں میڈیا کا تعاون بھی حاصل کیا جائے گا . انہوں نے یہ بات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی . اجلاس میں راجن پو ر، لیہ اور مظفرگڑھ اضلاع کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اب تک کیے گئے انتظامات کے حوالے سےبریفنگ دی . کمشنر محمدیثرب نے کہاکہ خانہ و مردم شماری کیلئے ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں متعلقہ انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں . اس موقع پر صوبائی کمشنر شماریات عارف انور بلوچ ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم ، جوائنٹ سینسس کمشنر اکبر علی ڈوگر ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر حسین چانڈیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالشکور ، اسسٹنٹ کمشنرز اصغر مجید بلوچ ، عبدالجبار ، عبدالغفار ، پی اے بابر بشیر ، پاک فوج سمیت دیگر افسران موجود تھے .

صوبائی کمشنر شماریات نے ٹرینرز کے تربیتی سیشن کا جائزہ لیا
صوبائی کمشنر شماریات عارف انور بلوچ نے گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول ڈیرہ غازیخان میں خانہ ومردم شماری میں حصہ لینے والے ڈویژن بھر سے ٹرینرز کے تربیتی سیشن کا جائزہ لیا اور اس موقع پر سوالوں کے جواب دیئے . ٹرینرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 27جنوری تک تربیت حاصل کرنے والے ٹرینرز بعدازاں خانہ و مردم شماری کرنے والے ملازمین کو تربیت دیں گے. ٹیمیں گھر گھر جا کر متعلقہ معلومات کے اندراج کو یقینی بنائیں گی . اس موقع پر جوائنٹ سینسس کمشنر اکبر علی ڈوگر ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر حسین چانڈیہ اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے

Tags: DG khan news
Previous Post

راجن پور ۔ کیپٹن وقاص احمد خان کا گورنمنٹ کالج آف کامرس کا دورہ ، آپریشن ضرب آہن کی شاندار کامیابی پاک فوج کا قابل فخراعزاز ہے ۔ پروفیسر نذیر احمد سکھانی

Next Post

لیہ ۔ محکمہ انڈسٹری پرائسز ، ویٹس اینڈ میئر کا کو ئی ٹھیکیدار نہیں ہے ،دکاندار باٹس کی پا سنگ کے لئے صرف گو رنمنٹ مقررہ فیس ادا کریں. ڈی او انڈسٹری محمد عبد اللہ

Next Post
لیہ ۔ محکمہ انڈسٹری پرائسز ، ویٹس اینڈ میئر کا کو ئی ٹھیکیدار نہیں ہے ،دکاندار باٹس کی پا سنگ  کے لئے صرف گو رنمنٹ  مقررہ فیس ادا کریں. ڈی او انڈسٹری محمد عبد اللہ

لیہ ۔ محکمہ انڈسٹری پرائسز ، ویٹس اینڈ میئر کا کو ئی ٹھیکیدار نہیں ہے ،دکاندار باٹس کی پا سنگ کے لئے صرف گو رنمنٹ مقررہ فیس ادا کریں. ڈی او انڈسٹری محمد عبد اللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد
First Page

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد

by webmaster
فروری 18, 2021
0

 اسلام آباد: ریٹرننگ آفیسر نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں...

Read more
پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

فروری 13, 2021
سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

فروری 12, 2021
مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

جنوری 16, 2021
تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

جنوری 15, 2021
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2021 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.