• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان ۔اساتذہ مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے نوجوان نسل کی کردارسازی پر توجہ دیں ۔شاہد حمید چانڈیہ ، وزیر اعلی پنجاب ادبی مقا بلہ ڈویژنل سطح کے اردو تقریری مقابلوں نتائج کا اعلان .

webmaster by webmaster
جنوری 22, 2017
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان ۔اساتذہ مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے نوجوان نسل کی کردارسازی پر توجہ دیں ۔شاہد حمید چانڈیہ ، وزیر اعلی پنجاب ادبی مقا بلہ ڈویژنل سطح کے اردو تقریری مقابلوں نتائج کا اعلان .

ڈیرہ غازیخان ۔اساتذہ مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے نوجوان نسل کی کردارسازی پر توجہ دیں ۔شاہد حمید چانڈیہ
ڈیرہ غازیخان( صبح پا کستان).حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ اور طالب علموں میں خوداعتمادی پیدا کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے . معاشی وسائل سے محروم طلبہ کو اعلی تعلیم کے حصول کیلئے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ شرو ع کیاگیا اور رواں مالی سال کے اندر مستفیدہونے والے طلباؤطالبات کی تعداد دو لاکھ تک ہو جائے گی جس کیلئے 17ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں . یہ بات میئر ڈی جی خان میونسپل کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ڈیرہ غازیخان میں وزیر اعلی پنجاب کے ڈویژنل سطح کے ادبی مقابلوں کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی. انہو ں نے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے نوجوان نسل کی کردارسازی پر توجہ دی جائے . ذہانت کے حوالے سے یہ خطہ زرخیز ہے. ضرورت اس امر کی ہے کہ بہتر تعلیم و تربیت کی جائے. پرنسپل ادارہ پروفیسر سجاد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1928میں قائم ہونے والے اس ادارہ نے اہم سپوت تیار کیے اعلی عہدوں سے لے کر زندگی کے ہر شعبہ میں نام پیدا کرنے والے طلبہ نے یہاں سے تعلیم حاصل کی . اس موقع پر آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر عبداللطیف چانڈیہ ، پروفیسر منور حسین جتوئی اور مظہر علی
لشاری نے بھی خطاب کیا . تقریب میں ڈویژنل کوآرڈینیٹرپروگرامز پروفیسر ممتاز حسین ، سماجی رہنما خورشید احمد رند ، پروفیسر محمد اسلم جتوئی ، پروفیسر عزیز الرحمن غوری ، پروفیسر مرزا عالمگیر سمیت ادارہ کے دیگر پروفیسرز ، اساتذہ اور طلباؤطالبات موجود تھے .
.میئر ڈی جی خان میونسپل کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ڈیرہ غازیخان میں طلباؤطالبات کی کثیر تعداد اور لیب میں کمپیوٹر کی کمی کی نشاندہی پر کمپیوٹر لیب کیلئے اپنی جیب سے ایک لاکھ روپے عطیہ دیا . انہوں نے کالج میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پرنسپل پروفیسر سجادحسین کو عطیہ کی رقم دی .انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ادارہ کیلئے بس سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب سے سفارش کی جائے گی

وزیر اعلی پنجاب ادبی مقا بلہ ڈویژنل سطح کےاردو تقریری مقابلوں نتائج کا اعلان
وزیر اعلی پنجاب کے ادبی پروگرام کے تحت طلباء کے مابین ڈویژنل سطح کے اردو تقریری مقابلوں کے نتائج کا اعلان کر دیاگیاہے. گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ڈیرہ غازیخان میں منعقدہ مقابلوں میں منصفین کے فرائض لیہ سے پروفیسر محمد سبحان ، کوٹ ادو سے پروفیسر قیصر عباس اور تونسہ سے پروفیسر غلام اصغر نے انجام دیئے . نتائج کے مطابق انٹر سطح کے مقابلوں میں رنگ پور کے مجاہد فاروق نے پہلی ، کوٹ ادو کے سفیان صادق نے دوسری اور فتح پور کے علی رضا نے تیسری پوزیشن حاصل کی . ڈگری سطح کے مقابلوں میں گورنمنٹ ڈگری کالج بلاک 17ڈیرہ کے ناصرعباس اول ، تونسہ کے محمد زین العابدین دوم اور مظفرگڑھ کے محمد ناصرنے سوم پوزیشن حاصل کی. پوسٹ گریجویٹ لیول کے مقابلوں میں لیہ کے محمد یوسف نے پہلی ، راجن پو رکے امتیاز حسین نے دوسری اور کامرس کالج ڈیرہ کے جلیل احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی.
اس موقع پرمہمان خصوصی میئر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان شاہد حمید چانڈیہ پرنسپل ادارہ پروفیسر سجاد حسین ، ڈاکٹر عبداللطیف چانڈیہ ، پروفیسر ممتاز حسین ، خورشید احمد رند ، پروفیسر منور حسین جتوئی ، پروفیسر محمد اسلم جتوئی ، پروفیسر عزیز الرحمن غوری ، پروفیسر مرزا عالمگیر سمیت اساتذہ او رطلباؤطالبات موجود تھے

Tags: DG khan news
Previous Post

لیہ ۔ غیر قانونی طور پر منی پٹرول پمپ ،گیس ری فیلنگ دکانوں کے خلاف انتظامیہ متحرک

Next Post

لیہ ۔ غیر معیاری اشیاء تیار کرنے والا کارخانہ سیل و گراں فروشی پر 23دوکانداروں پر11ہزار روپے جرمانہ

Next Post
لیہ ۔ غیر معیاری اشیاء تیار کرنے والا کارخانہ سیل و گراں فروشی پر 23دوکانداروں پر11ہزار روپے جرمانہ

لیہ ۔ غیر معیاری اشیاء تیار کرنے والا کارخانہ سیل و گراں فروشی پر 23دوکانداروں پر11ہزار روپے جرمانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار
First Page

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

by webmaster
مئی 21, 2022
0

اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو اسلام آباد میں واقع ان کے گھر کے باہر سے گرفتار...

Read more
نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

فروری 3, 2022
اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

جنوری 31, 2022
ملتان . جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا نیک کام ہم ہی کرینگے،یوسف گیلانی

یوسف رضا گیلانی نے بطور سینیٹ اپوزیشن لیڈراپنا استعفی پارٹی کو جمع کروا دیا

جنوری 31, 2022
کینیڈا کے وزیراعظم کی اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیرمقدم کرتا ہوں، عمران خان

کینیڈا کے وزیراعظم کی اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیرمقدم کرتا ہوں، عمران خان

جنوری 30, 2022
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2022 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.