کوٹ سلطان (صبح پا کستان ) کوٹ سلطان کا شہری چائنہ سے ڈگری کے ساتھ بیوی بھی لے آیا ،گھر میں خوشی کے شادیان ۔کوٹ سلطان کا رہائشی چوہدری محمد زاہد وٹرنری سائنسسز کا کورس کرنے چائنہ گیا جہاں اس کی دوستی اپنی ہی لیبارٹری اسسٹنٹ چائنہ لڑکی سے ہوگئی اور جلد ہی دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی اور نوبت شادی تک آ گئی چوہدری زاہد نے والدین سے شادی کا مشورہ کیا اور پھر چائنہ لڑکی کے اسلام قبول کرنے پر شادی کر دی گئی چائنہ رسومات کے شادی کی تقریب وہاں بھی منائی گئی اور گذشتہ روز کوٹ سلطان پہنچنے پر بھی دلہا کی جانب سے ولیمہ کا اہتمام کیا گیا جس میں عزیراقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر چوہدری زاہد کا کہنا تھاکہ اب وہ اور ان کی بیوی مکمل طور پر کوٹ سلطان میں رہیں گے ۔
نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ
اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اور سیکیورٹی فورسز...
Read more