• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد یثرب کی زیرصدارت ڈویژنل کو راڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ۔ چوک اعظم بائی پاس کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا سخت نوٹس ، دس روز میں رپورٹ طلب

webmaster by webmaster
جنوری 7, 2017
in First Page
0
لیہ ۔کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد یثرب کی زیرصدارت ڈویژنل کو راڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ۔ چوک اعظم بائی پاس کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا سخت نوٹس ، دس روز میں رپورٹ طلب

لیہ(صبح پا کستان) کمشنر ڈی جی خان محمد یثرب نے چوک اعظم بائی پاس کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے 3رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لاتے ہوئے دس روز میں رپورٹ طلب کر لی ۔تفصیلات کے مطا بق کمشنر ڈی جی خان محمد یثرب کی زیرصدارت ڈویژنل کو راڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا گیا ضلع لیہ میں جدید اور معیاری سماجی سہولیات کی فراہمی کے لیے648ترقیاتی منصوبوں پر 17ارب 90کروڑ 52لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے یہ بات کمشنر ڈی جی خان محمد یثرب کی زیرصدارت ڈویژنل کو راڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی ۔ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری ،ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،اے ڈی سی فنانس وریونیو نعیم اللہ بھٹی ،اے ڈی سی جنرل محبو ب احمد ،چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ ،چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم خالد ہ شاہین ،ایس ای انہار میانوالی اسلم تبسم ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ،چوہدری رضوان احمد ،ایکسین ہائی وے راجہ لہراسب ،ایکسین بلڈنگز،ایکسین پبلک ہیلتھ انجئیرنگ اور ڈویژنل وضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ انعم حفیظ نے ملٹی میڈیا کے ذریعے بریفنگ کے دوران ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی پاور سیکٹر ،گیس ،سوشل سیکٹر،میونسپل سیکٹر اور انفراسٹکچ کے منصوبوں کے بارے میں لائحہ عمل اور صوبائی اے ڈی پی کے 75ترقیاتی منصوبوں پر 16ارب 7کروڑ روپے کی لاگت ،خادم پنجاب رولر روڈ نیٹ ورک کے چار منصوبو ں پر 1ارب 12کروڑ روپے ،ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے 42منصوبوں پر 12کروڑ روپے ،پاک ایم ڈی جی کے 264منصوبوں پر 24کروڑ روپے ،سکولوں کی خطر نا ک بلڈنگز کی مرمت کے 116منصوبوں پر 14کروڑ 87لاکھ روپے ،عدم دستیاب تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے 143منصوبوں پر 14کروڑ 92لاکھ روپے اور ہسپتالوں کے انفراسٹکچر میں بہتری کے لیے 4منصوبوں پر 2کروڑ 60لاکھ روپے خرچ کیے جانے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈی سی واجدعلی شاہ نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار ،فنڈ ز کے استعمال ،دستیاب و عدم دستیاب فنڈز،مکمل منصوبے متعلقہ اداروں کے حوالے کرنے ،گریٹر تھل کینال منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس میں ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری نے مختلف ترقیاتی منصوبوں جن میں ڈی پی ایس چوک اعظم ،چوک اعظم پارک ،سیوریج منصوبوں کوسپیڈی طورپر مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں ملک عبدالشکور سواگ نے کروڑ میں بجلی کی تنصیب،روڑز و بلڈنگ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور چوہدری رضوان احمد نے سنٹر پارک کی مقررہ وقت پر تکمیل کے بارے میں آگاہ کیا۔ بریفنگ کے دوران کمشنر ڈی جی خان محمد یثرب نے چوک اعظم بائی پاس کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے 3رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لاتے ہوئے دس روز میں رپورٹ طلب کر لی ۔


کمشنر ڈی جی خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تعمیر وترقی کے محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے شہریوں کو جلد مستفید کرنے کے لیے منصوبے مقررہ وقت میں اعلی تعمیراتی میٹریل کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے مکمل کیے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جاے کہ ترقیاتی منصوبوں کے وزٹ کے دوران منتخب عوامی نمائندوں کو بھی ہمراہ رکھا جاے تاکہ یہ منصوبے عوامی امنگوں کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچاے جاسکیں۔اجلا س میں ڈی سی واجد علی شاہ کے والد کی وفات پر مرحوم کی مغفرت کے لیے دعاکی گئی ۔

اپنے دورہ لیہ کے دوران کمشنر ڈی جی خان ڈویژن محمد یثرب نے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتا ل لیہ کا بھی دورہ کیا انہو ں نے شعبہ ایمر جنسی ، مختلف وارڈز ، میڈیسن سٹور اور ڈائیلاسز یو نٹ کا معائنہ کیا اور زیر علا ج مریضوں سے خیریت دریا فت کرنے کے علا وہ فراہم کی جا نے والی سہو لیا ت اور ادویا ت بارے استفسار کیا ۔کمشنر نے مریضوں کے لواحقین سے ڈاکٹروں اور عملہ کے رویہ بارے پو چھا اور انہیں کھل کر شکا یا ت کر نے کے لئے کہا تا ہم لواحقین نے طبی سہو لیا ت کے حوالے سے اطمینا ن کا اظہار کیا ۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ہسپتا ل میں آنے والے مریضوں کو ہر ممکن سہولیا ت فراہم کی جا ئیں اور ایمر جنسی میں پیرا میڈیکس سٹا ف کی تعداد بڑھا ئی جا ئے تا کہ مریضوں کو ایمرجنسی سے وارڈز تک منتقلی کے دوران کو ئی دقت پیش نہ آئے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ تمام ضروری ادویا ت کا وافر سٹاک اور مختلف ٹیسٹ کی سہو لت چوبیس گھنٹے فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے اور ہسپتا ل کی گیلری یا بر آمدے میں کسی بھی مریض کو نہ رکھا جا ئے ۔ اس موقع ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو نعیم اللہ بھٹی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن مو جو د تھے ۔

Tags: layyah news
Previous Post

لیہ ۔ پاکستان پیپلز پارٹی لیہ کے بانی صدر ظفر زیدی کراچی میں انتقال کر گئے

Next Post

چوک اعظم ۔غلام رسول اصغر پر قاتلانہ حملہ کے ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو بھر پور احتجاج کریں گے ۔ مہر ارشد حفیظ سمرا

Next Post
چوک اعظم ۔غلام رسول اصغر پر قاتلانہ حملہ کے ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو بھر پور احتجاج کریں گے  ۔ مہر ارشد حفیظ سمرا

چوک اعظم ۔غلام رسول اصغر پر قاتلانہ حملہ کے ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو بھر پور احتجاج کریں گے ۔ مہر ارشد حفیظ سمرا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ
First Page

نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

by webmaster
فروری 3, 2022
0

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اور سیکیورٹی فورسز...

Read more
اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

جنوری 31, 2022
ملتان . جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا نیک کام ہم ہی کرینگے،یوسف گیلانی

یوسف رضا گیلانی نے بطور سینیٹ اپوزیشن لیڈراپنا استعفی پارٹی کو جمع کروا دیا

جنوری 31, 2022
کینیڈا کے وزیراعظم کی اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیرمقدم کرتا ہوں، عمران خان

کینیڈا کے وزیراعظم کی اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیرمقدم کرتا ہوں، عمران خان

جنوری 30, 2022
وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب ،امریکہ اور بھارت کو آئینہ دکھا دیا

پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلیے چینی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

جنوری 29, 2022
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2022 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.