• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

چوک اعظم ۔ میونسپل کمیٹی سے ملحقہ مٹن مارکیٹ کرپشن اور بے اعتناعی کی ایک کھلی داستان ،عمارت میں قصابوں کو منتقل کیا جائے عوامی مطا لبہ

webmaster by webmaster
جنوری 4, 2017
in First Page
0
چوک اعظم ۔ میونسپل کمیٹی سے ملحقہ مٹن مارکیٹ کرپشن اور بے اعتناعی کی ایک کھلی داستان ،عمارت میں قصابوں کو منتقل کیا جائے عوامی مطا لبہ

چوک اعظم( صبح پا کستان) 19سال قبل تعمیر ہونے والی مٹن مارکیٹ ایک دن بھی آباد نہ ہو سکی ۔لاکھوں روپے مرمت پر بھی خرچ کر دیے گئے ۔گندگی کے ڈھیر ،خود رو جھاڑیوں کے مناظر ،کتوں اور نشئیوں کی بہترین آماجگاہ ،میونسپل کمیٹی سے ملحقہ عمارت ،کرپشن اور بے اعتناعی کی داستان بیان کرنے لگی ۔شہری مٹی ،دھوئیں اور گرد سے اٹا سڑکوں پر فروخت ہوتا گوشت کھانے پر مجبور ۔تفصیل کے مطابق چوک اعظم میونسپل کمیٹی کی عمارت سے ملحقہ لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ’’مٹن مارکیٹ ‘‘19سال بعد بھی بند پڑی ہوئی ہے ۔1998ء میں ایڈ منسٹریٹر و اسسٹنٹ کمشنر لیہ محمد اسلم کی ذاتی دلچسپی سے تھانہ چوک اعظم اور میونسپل کمیٹی کی عمارت کے درمیان 8لاکھ روپے کی لاگت سے مٹن مارکیٹ کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا اس عمارت کیلیے راوالپنڈی مٹن مارکیٹ کا نقشہ ڈیزائن کروایا گیا ۔عمارت کی تعمیر کے بعد اسے ویران چھوڑ دیا گیا ۔شہر کے قصابوں کو منتقل ہونے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے سہولیات کی عدم موجود گی کا بہانہ بنا کر عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیا۔بعد ازاں چکن فروخت کرنے والوں کو زبردستہ منتقل کیا گیا لیکن وہ بھی واپس چلے گئے ۔ملک منظور جوتہ تحصیل ناظم لیہ کے دور میں اس مارکیٹ کو مزید سہولتیں فراہم ک رنے کے اس کی چار دیواری کی مرمت اور گیٹوں کی تنصیب کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ۔لیکن اس عمارت کو آباد نہ کیا گیا ۔کرپشن اور حکام کی لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت اس عمارت میں اب نشئیوں ،اور آواراہ جانوروں کے ڈیرے ہیں ۔خود روکانٹے دار جھاڑیاں اُگی ہوئی ہیں ۔ہر طرف گندگی کے ڈھیر موجود ہیں ۔عمارت نہ کھلنے کی وجہ سے سیم کا شکار ہو کر خستہ حالی کی جانب گامزن ہے ۔مارکیٹ کے لیے نہ کوئی چوکیدار ہے اور نہ ہی اس کے گیٹ موجود ہیں ۔
شہریوں آفتاب وینس ،حبیب اللہ ،محمد اعظم ،شبیراحمد،صادق ملانہ ، محمد رفیق ملانہ ،محمد اقبال ،نوید احمد ،ور دیگر نے ڈپٹی کمشنر لیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی عمارت کے باوجود شہری سڑک کنارے بیٹھے قصابوں سے مٹی ،گرد اور دھوئیں سے اٹا گوشت کھانے پر مجبور ہیں ۔اس عمارت میں قصابوں کو منتقل کیا جائے ۔یا پھر اس عمارت میں نادرا اور پوسٹ آفس کے محکمے کے دفاتر منتقل کیے جائیں تاکہ عمارت برباد ہونے سے بچ جائے ۔

Tags: chok azam news
Previous Post

چوک اعظم۔ ادب اور جمہوریت کے انسان دوست رویوں کو فروغ دیکر ہم بہتر معاشرے کی تشکیل کر سکتے ہیں ۔ ’’ادب اور جمہوریت ‘‘کے عنوان سے منعقدہ مکالمے کی تقریب میں نامور ادیب ،افسانہ نگارو صحافی احمد اعجاز ،پروفیسر افضل صفی ،پروفیسر منور بلوچ ،پروفیسر طارق گجر ،پروفیسر خالد محمود ،پروفسیر عبداللہ ،ثناء اللہ گھمن ،اور شاعر و صحافی ملک صابر عطاء تھہیم کا اظہار خیال

Next Post

کوٹ سلطان ۔ سیوریج سسٹم خراب ، گٹر ابلنے لگے ،بلدیاتی نمائندگان دفاتر کے حصول پر جھگڑنے میں مصروف

Next Post
کوٹ سلطان ۔ سیوریج سسٹم خراب ، گٹر ابلنے لگے ،بلدیاتی نمائندگان دفاتر کے حصول پر جھگڑنے میں مصروف

کوٹ سلطان ۔ سیوریج سسٹم خراب ، گٹر ابلنے لگے ،بلدیاتی نمائندگان دفاتر کے حصول پر جھگڑنے میں مصروف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

پی ڈی ایم  کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
First Page

پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

by webmaster
مئی 12, 2023
0

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو...

Read more
قوم ملک کو ہرسال اوپر جاتا دیکھے گی، وزیراعظم عمران خان

عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور

مئی 12, 2023
ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

مئی 12, 2023
توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

مئی 12, 2023
پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

مئی 4, 2023
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.