لیہ (ما نیٹرننگ ڈیسک) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سےجی پی فنڈزکی کٹوتی میں اضافہ کردیا گیا۔ گریڈ ایک سے بائیس تک ساڑھے چھ سو سے سوا آٹھ ہزار تک کٹوتیاں ہونگی۔ محکمہ خزانہ پنجاب نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے گورنر پنجاب کو جی پی فنڈز سے کٹوتی میں اضافے کے لیے مراسلہ جاری کای گیا تھا جس پر قوانین کے مطابق گورنر پنجاب نے منظوری دے دی ہے۔ اور محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز کی کٹوتی میں ترمیم کرنے کا نوٹفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
جاری ہونے والے نوٹفکیشن کے مطابق اسکیل 1 کی تنخواہ سے 337 ،اسکیل 2 سے 596،اسکیل 3 سے 646،اسکیل 4 سے 692،اسکیل 5 سے 745،اسکیل 8 سے 879،اسکیل 9 سے 951، اسکیل 10 سے ایک 1012، اسکیل 11 سے 1081،اسکیل 12 سے 1851، اسکیل 13 سے 2010، اسکیل 14 سے 2194، اسکیل 15 سے 2425، اسکیل 16 سے 2806، اسکیل 17 سے 3579، اسکیل 18 سے 4471،اسکیل 19 سے 5998، اسکیل 20 سے 6693 ، اسکیل 21 سے 7426 ، اسکیل 22 سے 8210 روپے ماہانہ کٹوتئ ہو گی۔حکام کا کہنا ہے یہ جی پی فنڈز ملازمین و افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں جاری کی جائے گا اور اب جس انداز میں اضافی کٹوتی کی جائے گی ویسے ہی ملازمین کو اضافی جی پی فنڈ بھی ملے گا۔
source .
http://city42.tv/top-stories/2016/11/30/deduction-gp-funds-increased-salaries-govt-servant/