• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوشنز کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

webmaster by webmaster
نومبر 22, 2016
in First Page
0
Lt.General Ishfaq Nadeem Ahmad
Lt.General Ishfaq Nadeem Ahmad

ملتان (صبح پا کستان )فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوشنزملتان ریجن کی سالانہ تقریبِ تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا اس تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد تھے جنہوں نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے کہا کہ میرے لیے انتہائی خوشی کا با عث ہے ۔ میں تمام اساتذہ کرام و طلباء و طالبات کی شاندار کار کردگی کو سراہتا ہوں اور اُن کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ایسے ہونہار طلباء و طالبات مستقبل میں پاکستان کا نام اقوام عالم میں مزید اونچا کریں گے ۔ میں اس موقع پر بچوں کی طرف سے پیش کئے جانے والے ملی نغموں اور ٹیبلوز میں اُن کی کار کردگی پر بھی مبارک باد دیتا ہوں ۔
کورکمانڈر نے مزیدکہاکہ آج کے اس پر مسرت موقع پر یہ بتانا ضروری ہے کہ ان تمام تعلیمی اداروں میں میری اولین ترجیح طلباء کو ’ ’ بہترین انسان ‘‘ بنانا ہے
۔اس مقصد کے حصول کیلئے اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پر خاص توجہ دیں ۔ میں والدین سے بھی امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو گھر کے اندر ایسا ماحول فراہم کریں گے جس سے ان کی تعلیم و تربیت میں بہتری آئے ۔
ایک صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کا حامل ہوتا ہے اس لیے ہم کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی جسمانی صلاحیتوں کی بھی جلا بخشی جائے ۔ میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اندر سپورٹس مین سپرٹ پیدا کریں اور ہر مشکل میں صبر و برداشت سے کام لینا سیکھیں ۔ آپ کو یقین دلاتاہوں کہ تمام کھلاڑیوں بالخصوص ریجنل سطح کے کھلاڑیوں کی ہر لحاظ سے حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔
کسی بھی ملک کی ترقی میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے ۔�آپ قوم کے وہ معمار ہیں جو ملک کے روشن مستقبل کی خاطر شب وروز محنت میں مشغول رہتے
ہیں۔ ہم اس کوشش میں ہیں کہ ملتان ریجن کے تمام تعلیمی ادارے اعلیٰ مقام حصل کریں ۔ اس مقصد کے لئے ملتان اور اوکاڑہ میں ماڈل سکول بنائے جا رہے ہیں ۔ پہلے مرحلے میں ان میں ہر طرح کی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں ۔ اور آئندہ بھی دستیاب وسائل سے آپ کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ۔ اب آپکی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے فرائض انتہائی لگن ، جذبہ ء حب الوطنی اور محنت سے ادا کریں تاکہ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے ۔
فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن کے سالانہ نتائج کے مطابق زینب مہدی نے پہلی ، سدرہ حسنین نے دوسری ، محمد عمیر حیات نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ تقریب میں بچوں کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

patti-22-11-16

Tags: multan news
Previous Post

صحافی کے قتل کو 9 سال گزر گئے، پولیس اب تک لاعلم

Next Post

اللہ لولی ۔۔۔۔۔۔سوہنڑی ماں بولی ... تحریر : محمد اسلم ۔۔۔۔لیہ

Next Post
اللہ لولی ۔۔۔۔۔۔سوہنڑی ماں بولی … تحریر : محمد اسلم ۔۔۔۔لیہ

اللہ لولی ۔۔۔۔۔۔سوہنڑی ماں بولی ... تحریر : محمد اسلم ۔۔۔۔لیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد
First Page

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد

by webmaster
فروری 18, 2021
0

 اسلام آباد: ریٹرننگ آفیسر نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں...

Read more
پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

فروری 13, 2021
سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

فروری 12, 2021
مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

جنوری 16, 2021
تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

جنوری 15, 2021
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2021 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.