ملتان (پ ر ) ڈی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام شروع ہونے والی تین روزہ پہلی تھل جیپ ریلی کی استقبالیہ تقریب ( کیول کیڈ موو )کا انعقاد ڈی ایچ اے مین گیٹ بوسن روڈ سے کیا گیا ، تقریب میں 70سے زائد ریسرز نے شرکت کی۔ استقبالیہ جیپ ریلی ( کیول کیڈ موو ) ڈی ایچ اے مین گیٹ بوسن روڈ سے نکالی گئی ،جو اپنے مقچونگی نمبر 9،کلمہ چوک ،کے ایف سی چوک ، بومن جی چوک کینٹ سے ہوتی ہوئی ڈے ایچ اے میں اختتام پذیرہوئی ۔ ریلی کے شرکاء نے سیاحت کے فروغ کیلئے ڈی ایچ اے ملتان کے اس اقدام کو خوب سراہا ، اور اس عزم کا اعادہ کیا کے سیاحت کے فروغ کیلئے ایسی
تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے ۔ علاوہ ازیں شرکاء کے اعزاز میں منتظمین اور سپانسرز (ڈی ایچ اے ملتان )کی طرف سے ملتان گریژن میس میں عشائیہ بھی دیا گیا ۔ بعد ازاں ٹوریزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زیر اہتمام تین روزہ پہلی تھل جیپ ریلی 3نومبر کو چھانگا مانگا ٹیلہ ہیڈ محمد والا ضلع مظفر گڑھ ، لیہ (چوبارہ) میں شروع ہو رہی ہے ، اس ریلی کا کوا لیفائنگ راؤنڈ 4نومبر کو منعقد ہو گا ۔ اس جیپ ریلی میں موٹر ریسنگ کلب ملتان کے 17اور دیگر کلب کے ریسرز بھی بھر پور شرکت کر رہے ہیں ۔ اعلیٰ کار کردگی دکھانے والے ریسرز کی تقریب انعامات جمنیزیم ہال فیصل اسٹیڈیم مظفر گڑھ میں 5نومبر شام 6.30بجے منعقد ہو
پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم گزرگاہ بند کردی
خیبر: پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام کی جانب سے طورخم گزرگاہ بند کردی گئی۔ طورخم سرحدی...
Read more