• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

نعرہ احتساب ….. ڈاکٹر عفت بھٹی

webmaster by webmaster
اکتوبر 31, 2016
in کالم
0
نعرہ احتساب ….. ڈاکٹر عفت بھٹی

نعرہ احتساب

images-2
ڈاکٹر عفت بھٹی

ehtesab imageہم ان تمام احباب کے ساتھ ہیں جو نعرہ احتساب لگاتے ہیں ۔مگر اس سے قبل خود کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرنا بھی فرض سمجھتے۔۔ہر انسان کے اندر ایک ضمیر نام کا شخص رہتا جو کبھی سوتا تو کبھی جاگتا ۔حد درجہ بے حسی اسے بیمار کر دیتی اور لمبی بیماری اسے مار دیتی۔بسا اوقات مرتے مرتے سچائی اور حقیقت آشنائی اس کے منھ میں آب حیات کے قطرے ڈال دیتی اور وہ موت کے منھ سے لوٹ آتا۔اس ضمیر کی زندگی اس کی حیات کا حصہ بن کر خیر و بھلائی کا۔باعث بنتی۔بات ہو رہی تھی احتساب کی تو قارئین احتساب ہونا چاہیے اور اس کی شروعات اپنی ذات سے۔سیاسی احتساب کے نعرے بام عروج پہ ہیں ۔حکومت اور اپوزیشن بساط بچھائے بیٹھے ہیں حالات ہیں کہ پل پل پلٹا کھا رہے۔کبھی ایک چال چلی جاتی ہے اور چیک دی کنگ کی آواز مد مقابل کو الرٹ کرتی اور کنگ نئی چال پہ پہ مات اور شہہ مات پہ سوچنے لگتا ہے ۔اب کب چک دی کنگ کی صدا آتی ہم بھی منتظر ہیں۔ اب بات کرتے احتساب کی ۔پاکستان کو بنے لگ بھگ 69 سال ہوگئے کتنے حکمران آئے کتنے گئے۔رفتار ترقی کیا رہی؟۔سچ پوچھیں تو معمولی۔عوام کا معیار زندگی کتنا بلند ہوا؟ جواب معمولی ۔کیا سڑکوں پہ رہنے والے گھر نما سائبان تلے آگئے۔کیا گلی کوچوں میں پھرنے والے ننگ دھڑنگ بچے ہاتھ میں قلم کتاب تھامے علم حاصل کرنے لگے؟کیا سب کے لیے تعلیمی معیار ایک جیسا ہوگیا۔؟کیا بابا کرمو کی بیٹیوں کی شادی بغیر جہیزسر میں چاندی کے تار اترے بغیر ہو گئی؟تقسیم زر میں توازن آگیا۔؟انصاف ۔اور قانون کا بول بالا ہوگیا ۔ہر کام قانون کے دائرے میں ہونے لگا۔امراء نے ٹیکسس بخوشی ورضا پے کردیے۔۔اقربا پروری ختم ہو گئی۔عوام کے نمائندے حلف اٹھانے کے بعد پابندی حلف کے پاسدار ہوئے۔ ملکی خزانہ پروٹوکولز اور غیر دوروں پہ بے دریغ پیسہ لٹانے کے بجائے عوامی خدمات میں استعمال ہونے لگا۔ہم نے اپنے زرائع کے زریعے اپنے ملک کو خوراک سمیت اور دیگر اخراجات میں خود کفیل ہو گئے۔چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہوگیا ۔دہشت گردی ۔انتہا پسندی فرقہ واریت کے جراثیم مر گئے۔کیا یہ سب ہوگیا اگر ہوگیا تو ہم کامیاب ورنہ پہلے ان تمام باتوں کو مدنظر رکھ کے اپنا اپنا کڑا احتساب کریں تب ہی ہم دوسروں سے توقع احتساب رکھ سکتے ورنہ تو حمام میں سب ننگے ہیں.محض نعرہ احتساب اور سڑکوں پہ آگ و خوں کی ہولی کیا دے گی سوائے جانی ومالی نقصان کے ۔یہ بات ہی اب سمجھ سے باہر ہے۔ کہ حالات کیا رخ اختیار کرتے ۔ایک طرف حکومت اور دوسری طرف مختلف جماعتوں کا اتحاد صف آرا ہے ۔جانے کیوں مجھے یہ جنگ حقوق و انصاف سے ذیادہ کرسی کی جنگ دکھائی دیتی ہے عوام کی بھلائی تو دور دور تک دکھائی نہیں دیتی۔کیونکہ تمام جماعتوں نے صاحب اختیار ہوتے ہوئے بھی اپنے اختیارات کو عوام کی بھلائی کے بجائے ذاتی مفادات میں صرف کیا۔ پشاور میں کیا تبدیلی آئی کچھ بھی نہیں ۔میں حکومت کی حمایت نہیں کر رہی میں تو اپنی عوام کی ہمدرد ہوں جو ان طاقتوں کے پاٹوں کے درمیاں پس رہی ہر قربانی کے لیے اس کی گردن پتلی نظر آتی۔آخر ان کی قسمت میں یہ سب تحریر کیوں کر دیا گیا ہے۔مجھے اپنے ایک صاحب قلم کی تحریر یاد آئی کہ ہم ایک ریوڑ ہیں بات بھی درست ہے کی ہمیں خوش نما خوابوں کی لاٹھی سے ہانک دیا جاتا اور ہم اس کے پیچھے چل پڑتے۔ آنکھیں اور کان بند کیے۔ہماری اپنی سوچ مفلوج ہو چکی ہے۔جانے ایسا کیوں ہے ۔کہیں ہم بھی صمن بکمن تو نہیں ہو رہے۔پرویز رشید کو ہٹا دیا گیا تو کیا ہو گا پھر کوئی بھائی بند آجائیگا یہ تو عوام کی توجہ ہٹانے کے ٹرائل ہیں گو سیاست سے سیاست ہو رہی۔اب دوسری طرف سے کیا قلا بازی لگتی منتظر ہیں۔کچھ اندرون تجربہ کاروں کا کہنا کہ اڑتالیس گھنٹے اہم ہیں ۔وزیر اعظم استعفی دے دیں گے مگر بات تو یہ کہ شاہ جائے تو شاہ کا وفادار آئے بات تو وہی ہے پھر احتساب کا بسترا تو گول ہو گیا ناں ۔سب اپنا اپنا احتساب خود کریں تو بہتر ہے ورنہ لاٹھی خدا بے آواز سہی مگر قیامت کا اثر رکھتی ہے۔

images-1

Tags: urdu column by iffat bhatti
Previous Post

Pervaiz Rashid removed as Information and Broadcasting Minister

Next Post

لیہ ۔دوسرے امیدوار کی جگہ پر امتحان دینے والا نوجوان گرفتار

Next Post

لیہ ۔دوسرے امیدوار کی جگہ پر امتحان دینے والا نوجوان گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد
First Page

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد

by webmaster
فروری 18, 2021
0

 اسلام آباد: ریٹرننگ آفیسر نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں...

Read more
پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

فروری 13, 2021
سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

فروری 12, 2021
مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

جنوری 16, 2021
تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

جنوری 15, 2021
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2021 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.