لیہ(صبح پا کستان) سابق صدر پاکستان ضیا الحق شہید مسلم دنیا کے عظیم رہنما تھے جن کی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ضیا محمد زکریا، اعجاز حسین، محمد تنویر آرائیں ، خالد اقبال ودیگر نے سابق صدر ضیاالحق کی برسی کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے، سابق صدر ضیا الحق نے ملک میں اسلامی نفاذ کے لئے جتنا کام کیا آج بھی وہ مسلمہ حقیقت ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر ضیا الحق کو اسلام ، ملک دشمن شہید نہ کرتے تو آج پاکستان اسلامی فلاحی ریاست بن چکا ہوتا ۔
رپورٹ ۔ مہر سر فراز زاہد واندر
وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180...
Read more