چوبارہ (صبح پا کستان )پولیس تھانہ چوبارہ کی کاروائی،مویشی چور 4رکنی گینگ گرفتار،ملزمان سے مال مویشی برآمد،زیراستعمال کاربھی برآمد،ملزمان کیخلاف 3مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ چوبارہ نے کاروائی کرتے ہوئے 4رکنی مویشی چورگینگ کو گرفتارکرکے ہزاروں روپے مالیت کا مسروقہ مال مویشی برآمدکرکے ملزمان کے خلاف 3الگ مقدمات 233,226,224درج کرلئے گئے ہیں گینگ میں شامل ملزمان فرحان پٹھان،ناصر بھٹی،عمران نہرہ ،نیاز بھٹی شامل ہیں ایس ایچ اوچوبارہ ملک عبدالمجید نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملزمان مویشی چوری کرنے کیلئے کاراستعمال کرتے تھے اورعموماً بکریاں چوری کرتے تھے انھوں نے کہا کہ ملزمان کے زیراستعمال کاربھی برآمدکرلی گئی ہے ملزمان ریمانڈجسمانی پر ہیں جن سے مزیدتفتیش اورمسروقہ مویشیوں کی برآمدگی کی کوشش کی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افرادکسی رعائت کے مستحق نہیں ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجارہاہے اورعلاقہ تھانہ میں امن وامان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ۔
وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180...
Read more