• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ 10فٹ کا ایک پائپ 23ہزار رووپے میں ، نشیب کے عوام ساتھ این جی اوز کا ہاتھ

webmaster by webmaster
جون 7, 2016
in First Page
0

lppلیہ(صبح پا کستان )کئی برسوں سے دریائے سندھ کی تباہ کاریوں کے شکار لیہ کے نشیبی عوام پرانے شکاریوں کے نئے جال این جی اوز کے چنگل میں پھنس گئے 10فٹ کا ایک پائپ 23ہزار رووپے میں فٹ کر دیا گیا سیلابی لہروں کا اونچے مقامات پر بنئے گئے گھروں کے اطراف میں معمولی مٹی ڈال کر کروڑوں روپے ہڑپ کر لئے گئے،تفصیل کے مطابق انٹر نیشنل این جی او کنسرن ور یو ایس ایڈ کے مالی تعاون سے مقامی این جی او ایل پی پی نے لیہ کے نشیبی علاقوں جہاں دریائے سندھ کے ہر سال سیلاب کے نتیجہ میں متاثرین کے کچے پکے مکانات،زرعی ،سکنی جائیدادوں ک بڑے پیمانے پر نقصان ہوتا ہے ہر برس متاثرین دریائے سندھ اپنے تباہ حال گھروں کو مٹی سے دوبارہ تعمیر کرکے زندگی کی معمولت شروع کر تے ہیں ،امسال مقامی این جی او نے فلڈ متاثرین کو آئندہ فلڈ 2016ء کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھنے کے نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر آبادی کے گھروں کے گرد مٹی کی دیوار تعمیر کرنے اور نکاسی آب کیلئے نصب کیا گیا ایک ایک پائپ چارج شدہ قیمت دنیا کی مہنگی سے مہنگی مارکیٹ سے بھی زیادہ ہے ،کنسرن ،یو ایس ایڈ اور ایل پی پی کے تعاون سے نشیبی علاقوں میں سیلاب سے بچاؤ کیلئے مٹی کا حفاظتی بند ونکسی آب کے نام پہ گھر گھر منصوبہ تعمیر کیا گیا جس میں ہر گھر کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کیلئے بظاہر کیمونٹی اور این جی او کے اشتراک سے منصوبہ مکمل کیا گیا ،سیلابی یونین کونسل بیٹ وساوا شمالی کے موضع خان والا کے درجنوں گھروں میں سے بستی کھوجہ ،بستی افضل جھیل میں این جی او کے کئے گئے کم کا جائزہ لیا گیا تو س بات کا انکشاف ہوا کہ سیلابی لہروں کا مقابلہ کرنے کیلئے اونچے مقامات پر تعمیر کئے گئے گھروں کے گرد مکینوں کے تعاون سے ایک ایک دو دو فٹ مٹی کی دیوار کو اونچا کر دیا گیا حفاظتی بند کا نام دیکر 1لاکھ 16ہزار540روپے کی رقم نکلوا لی گئی جبکہ نکاسی آب کے منصوبہ کی لاگت 23ہزر680روپے درج کی گئی ہے اس بابت اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اس منصوبہ میں صرف ایک پئپ نصب کیا گیا ہے اور لوکل مارکیٹ میں تقریباً2ہزار روپے میں خرید و نصب کئے جانے والے پائپ کی این جی او نے 23ہزار 680روپے وصول کر لئے ،علاوہ ازیں گھروں کو سیلابی لہروں سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت بنائی گئی مٹی کی دیواروں کو ایک دو فٹ اونچا کرنے کا خرچہ اوسطاًمنصوبہ میں شامل ہر گھر کے نام پر تقریباًڈیڑھ لاکھ روپے وصول کر لئے ،سیلاب متاثرین اسد عباس،شہزادی بی بی،نوشاد،محمد علی،فیض حسین،عمار حسین،رمضان اور دیگر نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کم و بیش 30برسوں سے علاقہ میں رہائش پذیر ہیں دریا ہر سال اپنے فلڈ کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک ن کی زندگیوں کو خطرہ لاحق نہیں ہوتا وہ پانی میں گھر سے اپنے بچوں اور مویشیوں کے ہمراہ موجود رہتے ہیں جب سیلاب میں اضافہ ہوجاتا ہے تو محفوظ مقامات پر شفٹ ہونا مجبوری بن جاتا ہے ،این جی او ایل پی پی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اونچی کی گئی مٹی کی دیوار جسے حفاظتی بند کا نام دیا گیا ہے بھلا فلڈ کا مقابلہ کرتی ہے مزید کہا کہ این جی او والوں سے اگر کوئی منصوبہ بارے سوال کرتے تو وہ لسٹ سے ہی نکال دیتے تھے لہذا خاموشی سے ان کے ساتھ کام کرتے رہے ہمیں بھی 6ہزار سے 16ہزار روپے فی گھر رقم دی گئی ہے باقی کیا خرچ ہوا اور کیا بچایا گیا وہ این جی او والوں کو پتہ ہو گا۔نشیبی علاقوں میں این جی او کے حفاظتی کام دنیا بھر کے مارکیٹوں سے زیادہ ایک پائپ کی وصول کی گئی اور این جی او کے پروٹیکشن ورک بارے لودھر اپائلٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر محمد سعید چشتی نے رابطہ کرنے رپ بتایا کہ ان کی نگرنی میں تحصیل چوبارہ میں ڈویلپمنٹ ورک ہو رہا ہے فلڈڈ ایریا کا کام مشتاق احمد کی سربراہی میں مکمل ہو ا جس کے بارے وہی بہتر بت سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تاہم وہ یہ بات دعویٰ سے کہہ سکتے ہیں ان کی این جی او نے منظور شدہ بجٹ کے مطابق ہی کام کیا ہے اس میں کرپشن نہ ہے جب محمد سعید چشتی سے یہ سوال کیا گیا کہ این جی او کے نصب شدہ1پائپ کی قیمت 23ہزار680تو دنیا بھر میں کہیں نہ ہے تو اس سوال کا کوئی جواب نہ دیا بلکہ سابقہ انچرج پروگرام مشتاق احمد سے بات کرنے کا مشورہ دیا،سابقہ پروگرام انچارج مشتاق احمد نے رابطہ پر بتایا کہ منصوبہ میں جو چیز منظور تھی اس کے مطابق کام ہو اہے ایک روپیہ کی بچت و کرپشن نہ کی گئی ہے گھروں میں نکاسی آب کا ایک پائپ ہرگز نہ لگایا گیا ہے کیمونٹی خود اکھاڑ لے تو ادارہ کیا کر سکتاہے ڈونر ایجنسی متعلقہ ادارے منصوبہ کی تکمیل کے تمام مراحل دیکھ چکے ہیں اور پراجیکٹ مارچ میں مکمل ہو گیا تھا۔

lpp
پورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر

Tags: layyah news
Previous Post

لیہ ۔ تمام ادارے قومی جذبہ سے سرشارہوکر عوامی خدمات انجام دیں ، ڈی سی اولیہ سید واجدعلی شاہ

Next Post

High-level civil-mil huddle resolves to act against hostile intelligence agencies

Next Post
High-level civil-mil huddle resolves to act against hostile intelligence agencies

High-level civil-mil huddle resolves to act against hostile intelligence agencies

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

موجودہ غیر منصفانہ نظام کو دفن کیے بغیر تر قی ممکن نہیں ۔ شہباز شریف
First Page

موجودہ غیر منصفانہ نظام کو دفن کیے بغیر تر قی ممکن نہیں ۔ شہباز شریف

by webmaster
فروری 11, 2023
0

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے نظام کودفن کیے بغیر ترقی...

Read more
لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

تحریک انصاف کے مستعفی 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

فروری 8, 2023
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی نمازِ جنازہ ملیر کینٹ کراچی کے پولو گراؤنڈ میں ادا کردی گئی

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی نمازِ جنازہ ملیر کینٹ کراچی کے پولو گراؤنڈ میں ادا کردی گئی

فروری 7, 2023
ترکیہ اور میں شدید نوعیت کا زلزلہ ، مجموعی اموات 1472 ہو گئیں

ترکیہ اور میں شدید نوعیت کا زلزلہ ، مجموعی اموات 1472 ہو گئیں

فروری 6, 2023
90 دن کے بعد الیکشن کیلئے قانون سازی کی ضرورت نہیں: وفاقی وزیر قانون

90 دن کے بعد الیکشن کیلئے قانون سازی کی ضرورت نہیں: وفاقی وزیر قانون

فروری 6, 2023
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.