تھل کے سات اضلاع خوشاب ٫ میانوالی ٫ بھکر ٫ لیہ ٫ مظفرگڑھ ٫ جھنگ اور چینوٹ جوکہ 19 قومی اسمبلی اور 40 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مشتمل علاقہ ہے ٫ وہاں ایک بھی میڈیکل کالج ٫ ڈئینٹل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال قیام پاکستان کو 75 سال مکمل ہونے کے باوجود نہیں ہے ٫ اس لیے پنجاب حکومت نے اس ڈیلی ڈان کے رپورٹر کی خبر کے مطابق جو پنجاب کے 12 ہسپتالوں میں سٹروک سنٹر قائم کیے ہیں ٫ ان میں سے ایک بھی تھل کے سات اضلاع جن میں خوشاب ٫ میانوالی ٫ بھکر ٫ لیہ ٫ مظفرگڑھ ٫ جھنگ اور چینوٹ نہیں ہے ٫ آپ اندازہ کریں جو تھل صوبہ بلوچستان سے 16 قومی اسمبلی کی نشستوں کے مقابلے میں 19 نشستوں کا مالک ہے ٫ اسی طرح ملتان اور بہاولپور ڈویژن سے بالترتیب 3 اور 4 قومی اسمبلی کی نشتیں زیادہ رکھتا ہے ٫ اس میں ایک بھی میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال نہیں ہے ٫ پتہ نہیں وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کو تھل پر بریفینگ کیوں نہیں دی جارہی ہے کہ تھل پسماندگی کی دلدل میں دن بدن دھنستا جارہا ہے اور آپ کو بحیثیت وزیراعلی پنجاب پتہ ہی نہیں ہے ؟ آپ کی توجہ بھی وہی شہر ہیں جو کہ 75 سال سے نوازلیگی قائد محمد نوازشریف اور دیگر پارٹیوں کی لیڈرشپ کی توجہ کا مرکز رہے ہیں ۔ ادھر تھل کے 19 قومی اسمبلی اور 40 صوبائی اسمبلی کے ارکان اتنی بڑی ناانصافی پر خاموش کیوں ہیں ؟ کیا سیاسی وراثت میں ملا ایجنڈا ان کو تھل کیساتھ 75 سال سے تھل کیساتھ روا رکھی گئی واردات سے روکتا ہے کہ بیٹا تھل کی عوام کی زندگی میں تبدیلی کیلئے فلور آف دی ہاؤس بات کرنی ! اگر ایسا نہیں ہے تو جناب والا پھر تھل کے 19 ارکان قومی اسمبلی اور 40 ارکان اسمبلی وزیراعلی مریم نوازشریف سے ملاقات کرکے تھل کیلئے میڈیکل کالج ٫ ڈینٹل کالج ٫ ٹیچنگ ہسپتال ٫ انجیرنگ یونیورسٹی ٫ وویمن یونیورسٹی ٫ نرسنگ یونیورسٹی ٫ انڈسٹریل یونٹ ٫ ہائی کورٹ کا بنچ ٫ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پورٹ کا ۔مطالبہ کیوں کرتے ؟ کیا ان 60 ارکان اسمبلی کو وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے مظفرگڑھ میانوالی روڈ قاتل روڈ کو موٹروے میں اس وقت تبدل کرنے کا مطالبہ کرنے میں کیا امر مانع ہے جب نوازلیگی لیڈر پروفیسر احسن اقبال کے مطابق پورے ملک میں 21 ہزار کلومیٹر موٹرویز بن چکی ہیں ! وہ کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے ” آپ ہی اپنی اداؤں پر غور کریں ہم عرض کریں گے تو شکایت ہوگی "
آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی درخواست منظور کر لی
اسلام آباد . پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے درمیان نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت سامنے...
Read more