میرے وطن کے سجیلے جوانوں کو عید مبارک ،
میری روھی کے ،پیلو جیسے مٹھے واسیووں کو عید مبارک ،
خیبر سے مہران تک ،،، جینا،جینا، کھیلنے والے کھلاڑیوں کو عید مبارک ۔
کیچ مکران سے کوہستان تک ،نشیب وفراز جاننے والوں کو عید مبارک ۔
اپنے ہی قائدِ اعظم کو مسلسل نظر انداز کر نے والوں کو عید مبارک ۔
قائدِ ملت لیاقت علی خان کے قاتل کو موقع پہ، مٹا دینے والے ،،،مہربانوں کو عید مبارک ۔
وطن عزیز کے ساتھ کھلواڑ و بٹوار کرنے والے کرم فرماؤں کو عید مبارک ۔
قائدِ عوام کو صرف پچاس سال کے قلیل ترین عرصے میں ، سستا ،اجلا اور بروقت انصاف فراہم کرنے والے ،منصفوں کو عید مبارک ۔
شریف النفس وزیراعظم محمد خان جونیجو کے لیے ،،، اوجھڑی کیمپ کا انعقاد کرنے والوں کو عید مبارک ۔
جمہوریت کو بہترین انتقام اور انتقام کو بہترین جمہوریت کہنے والوں کو عید مبارک ۔
دو فیصد اشرافیہ کے شاہانہ خرچے ،محض اٹھانوے فیصد غیر اشرافیہ کے ذمے ڈالنے والوں کو عید مبارک ۔
ذاتی ،سماجی،فلاحی آ ئ،ائ پیز کے ذریعے ،،،نادان عوام ،،، کو کوڑیوں کے مول بجلی وگیس فراہم کر کے ،،، آ سمانی بجلیاں ،،، گرانے والوں کو عید مبارک ۔
پٹرول اور ڈیزل کے نرخ عالمی منڈی والے اور عوام کے معاوضے ،،ڈنگر منڈی ،،،والے کرم فرماؤں کو عید مبارک ۔
توشہ خانے کے ساتھ مکمل انصاف ،،، کرنے والوں ، اور توشہ خانے کو اثاثہ جاں،، سمجھنے والوں کو عید مبارک ۔
گندم کی کاشت کے لیے کھاد پانچ ہزار اور پندرہ ہزار فی بوری بیچنے والے لوگوں کو عید مبارک اور اب گندم کی پیداوار آ نے پر فی من گندم کی قیمت ،،، انچاس سو روپے ،، مقرر کرنے والوں کو عید مبارک ۔
غریبوں کے لئے لنگر خانے وسراے بند کر نے اور ھیلتھ کارڈز ختم کرنے والوں کو عید مبارک ۔نہایت ایمانداری سے سینڈک پراجیکٹ ، پی آ ئئ اے، سٹیل مل اور اسی طرح کے دیگر اثاثہ جات فروخت کرکے ملکی معیشت کو سہارا دینے والے ،،،، محسنوں ،،،کو عید مبارک ۔
انصاف کی راہداریوں میں سائلین کو ،،،منصفین کو،، ایک ہی صف میں کھڑے کر نے والے ،عظیم دماغوں کو عید مبارک ۔
تمام نان ایشوز کو ایشوز بنانے اور حقیقی ایشوز کو ایشوز نہ سمجھنے والے ،،،ساءنسدانوں،،،کو عید مبارک ۔
پچیس کروڑ کملوں میں سے چار سو ،جی ھاں چار سو سجنوں،بیلیوں کو اعلیٰ ترین اعزاز عطا فرمانے والے جوہریوں کو عید مبارک ۔
نہایت پیارے قائد محترم کو آ ٹےکے تھیلوں میں ،،، زیر کثافت ،،،کرنے والے قدر دانوں کو عید مبارک ۔
سادگی و قناعت اور قربانی کے جانوروں ،،،عوام الناس ،،، کے لے ایشیاء کی سب سے بڑی ، مہنگی اور خوبصورت ترین اسمبلی سمیت بڑے ایوانوں میں ،، حلف وفاداری ،،، اٹھانے والے جمہور کے حقیقی ،،،حقداروں،،، کو عید مبارک ۔
بجٹ میں صحتِ عامہ کے لیے اللہ شافی،تعلیم کے لیے ربّ زدنی علما اور رزق کے لئیے واللہ خیر الرازقین کے گرانقدر وظیفے مقرر کرنے والوں کو عید مبارک ۔
ماشاءاللہ اس ماہِ مقدس رمضان المبارک میں مکہ مکرمہ میں چار ہزار سے زائد بھکاری گرفتار کر لیے گئے ہیں ،،،الحمدللہ ان میں سے ننانوے فیصد ،خیر نال،،،پاکستانی ہیں۔ سیزن کما کر عالمی ریکارڈ قائم کر نے والوں کو عید مبارک ۔
قوم کے کڑیل جوانوں ،ماووں ،بہنوں اور بیٹیوں کو سستے راشن و حصول خیرات و زکوات پر لگانے والوں کو عید مبارک ۔
آ ئی ایم ایف سے بھاری سود پر قرضے لے کر ، عوام کو زندہ در گور کرنے والوں کو عید مبارک ۔
جان جاناں! کوئی اور رہ تو نہیں گیا ،اگر رہ گیا ہے اور ہم بھی رہ گئے تو پھر ملکر کہیں گے ،،،،،
جیوو مٹھے مٹھے ،،،عید مبارک ۔