• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

webmaster by webmaster
مئی 12, 2023
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس کی کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

توشہ خانہ فوجداری کارروائی قابل سماعت ہونے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پر اسٹے آرڈر جاری کیا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر احکامات جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی جبکہ عمران خان کی چاروں درخواستوں پر آٹھ جون کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے۔

دوران سماعت، عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے موقف دیا کہ الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ قابل سماعت ہی نہیں کیونکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی کو مجاز اتھارٹی مقرر کرنے کا کوئی لیٹر پیش نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن نے صرف اپنے آفس کو کمپلینٹ فائل کرنے کا کہا جبکہ مجاز اتھارٹی کے بغیر دائر کمپلینٹ پر سماعت نہیں ہو سکتی۔ مقررہ وقت گزر جانے کے بعد کمپلینٹ نہیں بھیجی جا سکتی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل کورٹ نے ان اعتراضات پر کیا کہا۔ خواجہ حارث نے بتایا کہ جج صاحب نے کہہ دیا یہ ہم شواہد کے دوران دیکھیں گے۔ الیکشن کمیشن 120 روز کے بعد کرمنل کارروائی کی کمپلینٹ نہیں بھیج سکتا اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اعتراض اٹھایا گیا تھا لیکن ٹرائل کورٹ نے کہا کہ معاملہ شہادتوں کے مرحلے پر دیکھیں گے، ہم یہ کہتے ہیں کہ اس پر تو مزید کارروائی ہی نہیں ہو سکتی۔

خواجہ حارث نے کہا کہ جو کچھ آن ریکارڈ ہے ہم اسی ہر اعتراض کر رہے ہیں، کرمنل کارروائی کا معاملہ پہلے مجسٹریٹ پھر سیشن کورٹ کے پاس جانا ہے۔ کمپلینٹ پہلے مجسٹریٹ کے پاس فائل ہونی ہے پھر اس نے ابتدائی بیان ریکارڈ کرکے سیشن کورٹ کو بھیجنی ہے۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے دو روز قبل عمران خان پر فرد جرم عائد کی تھی جبکہ سیشن کورٹ نے گواہوں کو 13 مئی کے لیے طلب کر رکھا تھا۔

Source: /https://www.express.pk//
Tags: National News
Previous Post

ملتان .غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر پاکستان میں خانہ جنگی کا ماحول بنایا جارہا ہے. امیر جمعیت علماءاسلام

Next Post

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کر لی

Next Post
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہاؤس اور  فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کر لی

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کر لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

پی ڈی ایم  کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
First Page

پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

by webmaster
مئی 12, 2023
0

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو...

Read more
قوم ملک کو ہرسال اوپر جاتا دیکھے گی، وزیراعظم عمران خان

عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور

مئی 12, 2023
ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

مئی 12, 2023
توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

مئی 12, 2023
پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

مئی 4, 2023
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.