• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈویژنل پبلک سکول چوک اعظم ایک ادھورا منصوبہ ..عمر شاکر

webmaster by webmaster
مئی 10, 2016
in کالم
0
ڈویژنل پبلک سکول چوک اعظم ایک ادھورا منصوبہ ..عمر شاکر

ڈویژنل پبلک سکول چوک اعظم ایک ادھورا منصوبہ
طلبہ طالبات نجی تعلیمی اداروں میں بھاری فیسیں ادا کرکے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور
فنڈز کی عدم دستیابی آٹھ ماہ میں مکمل ہونے والا منصوبہ دو سال لیٹ ہو گیا
تحریر ۔۔ محمد عمر شاکر چوک اعظم
main gate DPS 01تعلیم علاج اور روزگار تین ایسے شعبے ہیں جن سے ہر شہری کا واسطہ پڑتا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نصف سے زائد افراد ان پڑھ ہیں 2008ء کے الیکشن کے بعد جب صوبہ پنجاب میں صوبائی گورنمنٹ پاکستان مسلم لیگ کی قائم ہوئی تو صوبہ کے طول و عرض پر دانش سکولز سسٹم کا جال بچھانے کی پلاننگ کی گئی ڈیرہ غازخان ڈویزن میں چوک اعظم کے اطراف میں محکمہ جنگلات کی آراضی پر

دانش سکول کے قیام کے لئے سروے کیا گیا اسی اثنا میں چوک اعظم کے باسیوں کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ دانش سکول کی پرپوزل تو ایم ایم روڈ چوک اعظم کی گئی مگر یہ کھوسہ سرداروں کے ضلع ڈیرہ غازیخان میں بنایا جائے گا اس خبر کے فوری بعد شہری اکٹھے ہوئے اور انجمن شہریان کے پلیٹ فارم سے 2011ء میں معروف سماجی رہنما پروفیسر لالہ احمد گوجر کی سرپرستی میں منی مینار پاکستان یاد گار چوک اعظم میں کیمپ لگایا اور شہر میں اس فیصلہ کے خلاف متحرک سماجی نوجوان سید رسول ملک کی قیادت میں

نوجوانوں نے بینرز آویزاں کیے اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے اس اجتجاج کو ضلع ڈویژن اور صوبہ تک بڑھانے کی پلاننگ کی گئی ریاستی اداروں نے عوامی غیظ و غضب کا ادراک کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی سردار قیصر مگسی کو شہریوں کے ساتھ کیمپ میں مزاکرات کے لئے بھیجا کئی روز تک جاری رہنے والے مذاکرات جن میں سرکاری آفیسران صوبائی وزیر زراعت احمد علی اولکھ ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی کے بعد سردار قیصر مگسی ایم پی اے کے اس وعدے کہ اگر وہ چوک اعظم کے نواح میں دانش سکول نہ بنوا سکے تو صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو جائے گئے اجتجاجی تحریک کو پر امن طور پر ختم کر دیا گیا ایم پی اے قیصر مگسی کے بعدڈی سی او لیہ ندیم الرحمن نے چوک اعظم میں دانش سکول کے قیام کے لئے ہر ممکن کوششیں شروع کر دی مگر صوبائی اسمبلی میں محکمہ جنگلات کی آراضی کو کسی دوسرے محکمہ کا الاٹ نہ کرنے کے قانون سازی کے بعد دانش سکول کا قیام چوک اعظم میں ممکن نہ تھا تو ڈویژن ڈیرہ غازیخان کی ڈویزنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس میں چوک اعظم میں دانش سکول کا مقدمہ پیش کیا 2014ء میں پنجاب گورنمنٹ نے چار دانش سکول پنجاب گورنمنٹ نے قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جن میں سے دو سکول قائم ہوئے جبکہ دو سکول ابھی تک نہ قائم ہو سکیں ہیں ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی میں موجود ڈویژن بھر کے ایم این ایز ایم پی ایز اور سرکاری آفیسران نے متفقہ طور پر ڈویژنل پبلک سکول بوائز۔گرلز ونگ کا چوک اعظم قیام کی متفقہ طور پر منظوری دے دی یہ چوک اعظم کے شہریوں کی اس موومنٹ کا ثمر تھا جسکا آغاز انجمن شہریان کے پلیٹ فارم dps building 4سے ہوا اور چوک اعظم ڈویلپمنٹ فورم کے نام سے حکام بالا کو درخواستیں ارسال کی گئی میگا پراجیکٹ تو منظور ہو گیا مگر یہ سکول قائم کہاں ہو گا ڈی سی او ندیم الرحمن اس سلسلہ میں انتہائی حد تک پر جوش تھے مقامی ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کے ہمراہ انہوں نے سابق آر ایچ سی ہسپتال کی عمارت کا معائنہ کیا یہ پراجیکٹ صوبائی گورنمنٹ کا تھا ایم این اے کے دست راستوں نے شہر میں افوہوں کا بازار گرم کر دیا ایم این اے کے ہمراہ ڈی سی او کے دورے کے بعد مقامی ایم پی اے قیصر خان مگسی جس نے دانش سکول کے پر امن خاتمے کے لئے شہریوں کے ساتھ انتہائی تلخ حالات میں مذاکرات کیے کے ساتھی دل برداشتہ ہوگئے اور ایم این اے ثقلین شاہ بخاری اور ایم پی اے قیصر مگسی کے درمیان شازشیوں کی شازشوں سے حالات کشیدہ ہو گئے ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن ان حالا ت میں الگ پریشان جبکہ شہری حلقے شدید اضطراب میں تھے یوں محسوس ہو رہا تھا کہ یہ میگا پراجیکٹ ممبران اسمبلی کے اختلافات کی وجہ سے واپس چلا جائے گا ضلع لیہ کے ایم پی اے مہر اعجاز اچلانہ نے ان حالا ت میں دونوں ممبران اسمبلی کے درمیان غلط فہمیاں دور کی ڈی سی آفس لیہ میں اکٹھا کیا بعد آزاں سپورٹس کمپلیکس کے ساتھ سمیت متعدد مقامات پرڈویزنل پبلک سکول کے قیام کے لئے وزٹ کیے گئے باالآخر محکمہ ایریگیشن کے دفاتر کیساتھ اسکی آراضی پر ڈویزنل پبلک سکول کی پچیس ایکڑ آراضی پر ڈویزنل پبلک سکول بوائز ،گرلزونگ کے قیام کا فیصلہ ہوا ایم پی ایز سردار قیصر مگسی اور مہر اعجاز اچلانہ کے ہمراہ ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن ڈی او سی لیہ محکمہ ایریگیشن محکمہ بلڈنگ کے آفیسران موقع پر آئے اس موقع پر چوک اعظم کے سماجی کاروباری سیاسی سر کردہ شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ڈی سی او ندیم الرحمن نے کہا کہ اہلیان چوک اعظم کو ڈویزنل پبلک سکول بوائز ،گرلز ونگ کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ڈویزن بھر کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی طرف ان کی دانش سکول کو چلانے والی مہم پر تحفہ ہے بلا مبالغہ یہ ایک

DCO Nadeem Malik
DCO Nadeem Malik

حقیقت ہے کہ چوک اعظم میں ڈویژنل پبلک سکول کا قیام ڈی سی او ندیم الرحمن کی شب وروزا کو ششوں کا نتیجہ ہی ہے چوک اعظم کے باسی ایک عرصہ تک ان کے احسان مند رہیں گئے ڈویژنل پبلک سکول کی عمارت وزیر اعلی سپیشل ڈیویلپمنٹ پروگرام برائے سال 2013-2014کے تحت تعمیر عمارت برائے ڈویژنل پبلک سکول مردانہ و زنانہ چوک اعظم کی تعمیر کا منصوبہ 25.4.14کو شروع ہوا جسکی تکمیل آٹھ ماہ میں مکمل ہونا تھی تخمینہ لاگت 61.837ملین روپے تھا اور میسرز فتح محمد کو اسکی تعمیر کا ٹھیکہ پنجاب بلڈنگ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت دیا گیاتعمیرات شروع کر دی گئی تعمیر شروع ہوگئی ڈی سی او ندیم الرحمن نے ابتدائی طور پر دو کروڑ بعد آزاں جب انکا ٹرانسفر لیہ سے بطور ڈی سی او ضلع ڈیرہ غازیخان ہونے لگا تو انہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے مزید تین کروڑ روپے جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیے ذرائع کے مطابق جاری کردہ فنڈ سے ڈویژنل پبلک سکول بوائز ،گرلز کے کلاس رومز کمپیوٹر لیبز ۔سائنس لیبز سکورٹی رومز ٹائلٹس باتھ رومز برونی چار دیواری مین گیٹس سمیت تعمیراتی کا م کا بیشتر حصہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ کمروں کے دروازے رنگ سنیٹری اور الیکٹریکل سامان کی فٹنگ باقی ہے ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن کے ٹرانسفر کے بعد رانا گلزار کے چارج لینے کے بعد باقی فنڈ ایک کروڑ تیرہ لاکھ روپیہ جاری نہ کیا گیاٹھیکیدار نے متعدد مرتبہ فنڈز کی فراہمی کے لئے لیٹرز لکھے مگررانا گلزار ڈی سی او لیہ کی عدم دلچسپی اور فنڈز کی عدم دستیابی پر گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے کہ تعمیرات ادھوری چھوڑ کر کڑوروں روپے سے تعمیر ہونے والی عمارت ایک چوکیدار کے سپرد کر کے چلا گیا ہے جس کی وجہ سے عمارت بھوت بنگلے میں تبدیل ہو رہی ہے ایک سال سے زائد عرصہ ہو گیا کہ تعمیرات بند مگر کسی بھی سیاسی رہنماء نے اس طرف توجہ نہ دی اور نہ ہی صدائے اجتجاج بلند کیا دوسری طرف ڈویژنل پبلک سکول کے لئے پچیس ایکڑ آراضی مختص کی گئی تھی اکیس ایکڑ آراضی پر تو تعمیر ہو چکی ہے مگر چار ایکڑ پر محکمہ اوقاف کے آفیسران کا موقف ہے کہ یہ آراضی ہماری ہے اس سلسلہ میں انہوں نے ڈسٹرکٹ کورٹس لیہ میں کیس بھی دائر کر دیا ہے محکمہ آراضی کے آفیسران برلب سڑک تواپنی کمرشل آراضی واگزار نہیں کرا سکتے مگر تعلیمی ادارے کے قیام میں روڑے اٹکا رہے ہیں ڈویژنل پبلک سکول بغیر نفع نقصان کے تحت نونہالان وطن کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتا ہے جس کا بورڈ آف گورنر ہوتا ہے ڈویژنل پبلک سکول میں کلاسز کے اجراء میں تاخیر کے سبب نو نہالان وطن نجی تعلیمی اداروں میں بھاری فیسیس ادا کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سید ثقلین شاہ بخاری پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ مقامی ایم پی اے سردار قیصر مگسی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد یثرب وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف پر عوام کی نظریں کہ وہ فوری فنڈز ریلیز کرا کر ڈویژنل پبلک سکول چوک اعظم کی تعمیر مکمل کرا کر کلاسز کا اجراء کرانے کے اقدامات کریں

Previous Post

کروڑ لعل عیسن ۔پنجاب حکومت کی جانب سے زہریلی مٹھا ئی سے جا ں بحق بچی عائشہ کے لواحقین کے لئے امدادی چیک

Next Post

چوک اعظم۔ چرچ میں ورلڈ مدر ڈے کی شاندار تقریب

Next Post

چوک اعظم۔ چرچ میں ورلڈ مدر ڈے کی شاندار تقریب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
First Page

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا

by webmaster
مئی 29, 2022
0

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180...

Read more
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

مئی 23, 2022
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

مئی 21, 2022
نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

فروری 3, 2022
اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

جنوری 31, 2022
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.