• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹر کی غیر حاضری ،7 بچوں کے باپ نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی ، لواحقین کا ایمرجنسی میں شدید احتجاج

webmaster by webmaster
اپریل 7, 2016
in First Page
0

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹر کی غیر حاضری ،7 بچوں کے باپ نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی ، لواحقین کا ایمرجنسی میں شدید احتجاج
62073843_ebwqnلیہ (صبح پا کستان)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹر کی غیر حاضری ،7 بچوں کے باپ نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی ، لواحقین کا ایمرجنسی میں شدید احتجاج ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ و ڈی ایس پی سمیت پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی ، تحقیقات کی یقین دہانی ، ڈسٹرکٹ فزیشن انکوائری آفیسر مقرر ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ میں ڈیوٹی ڈاکٹر کی غیر حاضری کے باعث 7 بچوں کے چالیس سالہ باپ نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی ، ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور غیر حاضری پر متوفی کے لواحقین نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ایمرجنسی میں شدید احتجاج کیا اور ڈاکٹر کی گرفتاری تک میت اٹھانے سے انکار کردیا ۔ ہنگامہ آرائی پر ہسپتال انتظامیہ کو پولیس طلب کرنا پڑی جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل سعادت چوہان ، ایس ایچ او سٹی انسپکٹر فرحت رسول اور دیگر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام مصطفی گیلانی بھی ایمرجنسی میں پہنچے جہاں ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا گیا ۔ متوفی محمد صفدر کھیتی باڑی کے شعبے سے منسلک تھا جو چک نمبر 407 ٹی ڈی اے کے رہائشی غلام حسین چکوال کا بیٹا تھا ۔ متوفی کے بھائی مظہر حسین کی جانب سے ای ڈی او صحت کے نام لکھی گئی درخواست میں ڈاکٹر کی غفلت اور غیر حاضری کو بنیاد بناتے ہوئے انکوائری اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا جس پر ایم ایس ڈاکٹر مصطفی گیلانی نے متوفی کے لواحقین کو واقعہ کی غیر جانبدرانہ تحقیقات کرنیکی یقین دہانی کرائی اور ڈسٹرکٹ فزیشن ڈاکٹر ظفر اقبال ملغانی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا بعد ازاں ڈی ایس پی صدر اور ایم ایس کی جانب سے یقین دہانی پر لواحقین نے احتجاج ختم کیا ۔ نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے متوفی کے بھائی مظہر حسین نے واقعہ کو ہسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی اور ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ قرار دیا اور بتایا کہ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک ان کا مریض ہسپتال کی ایمرجنسی میں پڑا تڑپتا رہا جس کے علاج معالجے کیلئے کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا ۔ ڈاکٹر مصطفی گیلانی نے دعویٰ کیا کہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر محمد عمران نے مریض کو اٹینڈ کیا اور اسے ادویات فراہم کیں تاہم متوفی کی موت کی وجوہات اور بیماری کی ٹریٹمنٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وہ تسلی بخش جواب دینے سے قاصر رہے ۔

Tags: layyah news
Previous Post

لیہ ۔ انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر لا ئیو سٹا ک کیمپلکس لیہ میں واک کا انعقاد

Next Post

روبینہ فیصل کی’’ خواب سے لپٹی کہانیاں‘‘ ازقلم: حسیب اعجاز عاشر

Next Post
سپہ سالارامن۔حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) ۔۔۔ایک خوشبو کا سفر

روبینہ فیصل کی’’ خواب سے لپٹی کہانیاں‘‘ ازقلم: حسیب اعجاز عاشر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

پی ڈی ایم  کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
First Page

پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

by webmaster
مئی 12, 2023
0

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو...

Read more
قوم ملک کو ہرسال اوپر جاتا دیکھے گی، وزیراعظم عمران خان

عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور

مئی 12, 2023
ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

مئی 12, 2023
توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

مئی 12, 2023
پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

مئی 4, 2023
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.