• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

نواز شریف دہشت گردوں اور عمران خان چوہوں کا خاتمہ کر رہے ہیں: پرویز رشید

webmaster by webmaster
اپریل 2, 2016
in First Page
0

نواز شریف دہشت گردوں اور عمران خان چوہوں کا خاتمہ کر رہے ہیں: پرویز رشید

imagesاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان آج کل چوہا سیاست کر رہے ہیں، وہ کے پی سے چوہوں کو ختم کر کے دکھا دیں، ہم ان کی تعریف کریں گے۔ پاکستان میں دہشت گردی کیساتھ ساتھ دہشت گردوں کو پیدا کرنے والی سوچ کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔

پا کستان نیوز کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان آج کل چوہا سیاست کر رہے ہیں، وفاقی حکومت کے پی کو دہشت گردی اور عمران خان چوہوں سے پاک کر رہے ہیں اور اگر وہ اس میں کامیاب ہو گئے تو ہم ان کی تعریف بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر سے پکڑے گئے چوہے کی قیمت 25 روپے اور اگر وہی چوہا کنٹونمنٹ میں چلا گیا تو قیمت 300 روپے ہو جائے گی اور اس فرق کی آڑ میں جو اربوں روپے کی کرپشن ہو گی اس کا حساب کون دے گا؟ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں درخت لگانے پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں اور یہ الزام میں نہیں ان کے اپنے لوگ لگا رہے ہیں۔

پرویز رشید نے دہشت گردی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیساتھ ساتھ اس سوچ کو بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے دہشت گرد جنم لیتا ہے اس لئے انتہاءپسندی کو ختم کرنے کیلئے فکری ضرب عضب بھی شروع کیا ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی اسلحے کی فیکٹریاں ختم کی گئیں، مواصلاتی نظام اور ٹھکانے بھی ختم کئے گئے اور اس دہشت گردوں کے تمام گروہوں کا بھی خاتمہ کیا جائے گا۔

Tags: National News
Previous Post

لہو لہولہان لاہور .. خضرکلاسرا

Next Post

لیہ ۔ سسر نے داماد پر گولی چلا دی ، محمد بخش شدید زخمی،ملزم اللہ بخش فرار

Next Post

لیہ ۔ سسر نے داماد پر گولی چلا دی ، محمد بخش شدید زخمی،ملزم اللہ بخش فرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد
First Page

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد

by webmaster
فروری 18, 2021
0

 اسلام آباد: ریٹرننگ آفیسر نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں...

Read more
پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

فروری 13, 2021
سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

فروری 12, 2021
مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

جنوری 16, 2021
تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

جنوری 15, 2021
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2021 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.