قو م دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کے ساتھ ہے ۔ رضوان بیگ
چوک اعظم (صبح پا کستان )کالم نگار سماجی نوجوان مرزا رضوان بیگ نے پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے یہ سرکاری ملازمین کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی ملک وقوم کو لازوال نقصان ہوا ہے جس سے درجنوں گھروں میں صف ماتم بچھا دی گئی ہے ۔پاکستان دشمنوں اوردہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے افواج پاکستان نے قربانیاں دیں اور تمام تر ہتھ کنڈوں کے باوجودعوام کو اکیلا نہ چھوڑا اور دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف کامیاب آپریشن کئے گئے۔مرزارضوان بیگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اوردہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے وہ دن دور نہیں جن مٹھی بھر دہشت گرد جو ملک میں ابتری پیدا کرکے عوام کا جانی و مالی نقصان کر رہے ملک میں خوف ہراس پیدا کر رہے ان پر مکمل قابو پا لیا جائے گا ۔ اس کے لئے قوم کو یکجہتی کے اپنے اتحاد کو اور مضبوط بنانا ہوگا اور مل کر اس کا مقانلہ کرنا ہوگا یہ تبھی مکمن ہے جب ملک و ملت دشمنوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو ۔
محمد عمر شاکرپریس رپورٹر چوک اعظم
03136522265
نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ
اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اور سیکیورٹی فورسز...
Read more