• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پریس کلب کوٹ سلطان کے نو منتخب عہدیدارن کی تقریب حلف برداری

webmaster by webmaster
مارچ 13, 2016
in First Page
0
پریس کلب کوٹ سلطان کے نو منتخب عہدیدارن کی تقریب حلف برداری
ktsکوٹ سلطان ( صبح پا کستان) پریس کلب کوٹ سلطان کے نو منتخب عہدیدارن کی تقریب حلف برداری،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری امور داخلہ مہر اعجاز احمد اچلانہ، لیہ صدر پریس کلب لیہ محسن عدیل چوہدری نے حلف لیا۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کوٹ سلطان کے ہال میں منعقدہ نو منتخب عہدیدارن پریس کلب کوٹ سلطان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہاکہ کوٹ سلطان کی صحافتی برداری نے مسائل کے حل، مثبت صحافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا جس سے کوٹ سلطان کی تعمیری و ترقی میں نمایاں مدد ملی۔ ایم پی اے مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہاکہ پریس کلب کوٹ سلطان کے لئے جلد جگہ ، بلڈنگ کا افتتاح بھی کر دیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی صدر لیہ پر یس کلب لیہ محسن عدیل چوہدری نے کہاکہ صحافتی برادری نے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ صحافی معاشرے کی آنکھ و کان ہیں اگر ان کو بہتر سہولیات مہیا کی جائیں تو ملک کے مسائل کو اجاگر کرنے اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیاجاسکتا ہے۔ سرپرست لیہ پر یس کلب لیہ مقبول الہی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنے سے جہاں ترقی کے راستے کھلتے ہیں وہیں انتظامی امور بھی درست سمت میں چلتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ، ممبران اسمبلی ضلع لیہ کے صحافیوں کے مسائل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
kts
صدر پریس کلب کوٹ سلطان سید عابد حسین فاروقی نے کہاکہ کوٹ سلطان کے صحافی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں جس سے معاشرے کے مسائل ہر فورم پر اٹھائے جارہے ہیں ۔ ممبر صوبائی اسمبلی مہر اعجاز احمد اچلانہ پریس کلب کوٹ سلطان کی بلڈنگ اور دیگر مطالبات جن کا وعدہ کر چکے ہیں جلد ازجلد ایفا کریں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست پریس کلب کوٹ سلطان جمیل احمد ڈونہ نے کہاکہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے ۔ صحافیوں کی فلاح و بہبو د کے لئے صحافی تنظیموں کے ساتھ انتظامیہ بھی بھر پور تعاون کرے۔ تقریب سے جنرل سیکرٹری لیہ پریس کلب لیہ عبدالرحمن فریدی، پریس سیکرٹری لیہ پریس کلب مہر زاہد واندر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں چیئر مین یوسی سرشتہ تھل مہر ریاض علی میلوانہ، وائس چیئر مین ملک محمد حنیف سہو، کونسلر شیخ محمد ارشد، محمد ادریس، امیر محمد کھرل، صدر انجمن تاجران کوٹ سلطان طارق خان بلوچ، جنرل سیکرٹری حافظ آصف کھرل، سابق ناظم سردار حسنین خان تنگوانی، ڈاکٹر مزمل کریم ، اصغر پپو ونجھیرہ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ریاض حسین، جام کرم الہی، ایڈوائزر محتسب اعلی سی ایم پنجاب رائے غلام اکبر کھرل، سینئر قانون دان خالد بزمی، ضلعی سینئر نائب صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ملک اسلم منجوٹھہ، مہر ریاض اچلانہ ، خضر عباس بھٹی، ملک احسن رضا، مظفر علی حیدری، مہر ظفر اقبال ، چوہدری شاہد جبار سمیت کوٹ سلطان کی مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ایم پی اے مہراعجاز احمد اچلانہ، صدر لیہ پریس کلب لیہ محسن عدیل نے نو منتخب عہدیداران پریس کلب کوٹ سلطان سرپرست جمیل احمد ڈونہ، چیئر مین رانا قمر احسان، صدر عابد حسین فاروقی ، سینئر نائب صدر مہر در محمد کھیڑا، نائب صدر محمد اکرم دستی، جنرل سیکرٹری محمد محسن رضا، جوائنٹ سیکرٹری محمد اظہر بھٹی، پریس سیکرٹری جام محمد اشرف، فنانس سیکرٹری محمد سجاد منجوٹھہ سے حلف لیا۔ تقریب میں صحافی رائے الطا ف حسین کھرل، ملک فہیم منجوٹھہ، حاجی انور گبر، نور خان گبر، محمدراشد جرولہ ، وقار علی ، وقار علی قریشی و دیگر نے شرکت کی۔

 

Tags: kot sultan news
Previous Post

صاحب طرز ادیب شاعر نوجوان پولیس آفیسر شاہد رضوان مہوٹہ سےایک ملاقات

Next Post

شب و روز زند گی قسط 53 .... انجم صحرائی

Next Post
شب و روز زند گی قسط 53 ….  انجم صحرائی

شب و روز زند گی قسط 53 .... انجم صحرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
First Page

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا

by webmaster
مئی 29, 2022
0

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180...

Read more
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

مئی 23, 2022
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

مئی 21, 2022
نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

فروری 3, 2022
اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

جنوری 31, 2022
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2022 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.