چوک اعظم (صبح پا کستان) 19 سال سے انصاف کا منتظر مایوس بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے اپیل انیس سال قبل ملک اللہ بخش ڈونہ کے بیٹے اور لیہ کے معروف نیورو سرجن ڈاکٹر طاہر نعمان ڈونہ کے بھائی عمران ڈونہ کو قتل کردیاتھامرحوم کی آج 19ویں برسی ہے
تفصیل کے مطابق چوک اعظم کے ریٹائرڈ ڈسپنسر ملک اللہ بخش ڈونہ کے بیٹے اور لیہ کے معروف نیورو سرجن ڈاکٹر طاہر نعمان ڈونہ کے بھائی محمد عمران ڈونہ کو شرپسندوں نے 19 سال قبل قتل کر دیا تھا انصاف کے لئے در بدر دھکے کھانے والا آپنے بیٹے کے قتل کےغم اور ملزمان کے دکھ نے مریض بنادیا ملک اللہ بخش ڈونہ نے پولیس اور دیگر اداروں پر عدم اعتماد کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ساقب نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کی اپیل کی ہے ملک اللہ بخش ڈونہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات جیت کرتے ہوئے کہا کہ میں آپنے بیٹے کی 19ویں برسی منا رہا ہوں اور ملزم آج بھی قانون کی گرفت سے آزاد ہیں خواہش ہے میری ذندگی میں بیٹے کے قاتل گرفتار ہوجائیں اور انھیں سزا مل جائے