لیہ (صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ دوسری تھل ڈیزرٹ ریلی کے انعقاد کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کی طرف سے جاری ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق دوسری تھل ڈیزرٹ ریلی اب17، 18اور 19نومبر کو منعقد ہوگی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلہ میں 3روزہ لیہ تھل میلہ کے پروگراموں کو بھی ری شیڈول کیا گیا ہے جو 17سے 19نومبر تک جاری رہے گا۔