لیہ (صبح پا کستان) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ رائے محمد ےٰسین شاہین نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا ۔اس موقع پرانہوں نے ہسپتال ،نو عمر وارڈ،بارکس وسکیورٹی کے انتظامات کامعائنہ کیا اور معمولی جرائم میں ملوث ایک حوالاتی کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے صفائی و ستھرائی کے انتظامات کوبھی چیک کیا تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل محمد فیروز کلیار،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس رسول بخش کلاچی اورکاشف رسول خالد بھی اُن کے ہمراہ تھے۔
علیمہ خان نے پی ٹی آئی مرکزی کا کنٹرول سنبھال لیا
سوشل میڈیا پر یہ خبریں چل رہی ہیں کہ عمران خان نے جیل میں ملاقات کرنے والے رہنماؤں کے ذریعے...
Read more