لیہ (صبح پا کستان) عوام میں ٹریفک قوانین کے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام واک کا انعقاد کیا گیا جو کہ سرفراز چوک سے شروع ہو کر ٹی ڈی اے چوک اختتام پذیر یوئ واک کی قیادت ڈی ایس پی ٹریفک لیہ اقبال ظفر نے کی واک میں انچارج ٹریفک انسپکٹر اظہر سانگھی سمیت ٹریفک پولیس سٹاف کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی ڈی ایس پی ٹریفک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واک کا مقصد عوام میں ٹریفک قوانین کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے جبکہ شرکا نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے بینر بھی اٹھائے ہوئے تھے
آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی درخواست منظور کر لی
اسلام آباد . پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے درمیان نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت سامنے...
Read more